کثرت میں وحدت سے ہندوستان کا حسن اور طاقت مضمر - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

کثرت میں وحدت سے ہندوستان کا حسن اور طاقت مضمر - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کثرت میں وحدت کو ہندوستان کا حسن اور طاقت بتاتے ہوئے آج کہا کہ کسی سے ملک کے عوام کو آگے بڑھنے کی تحریک ملتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہاں آر می پڑیڈ گراؤنڈ میں ملک بھر سے اے نیشنل کیڈٹ کور( این سی سی) کیڈٹوں سے خطاب میں این سی سی میں اپنے تجربات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کی شکل میں ہم اجتماعی زندگی کو محسوس کرتے ہیں اور ہمیں اتحاد کا احساس ہوتا ہے ۔ کثرت میں وحدت کو ہندوستان کا حسن ، طاقت اور خوشحالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوامی وویکانند نے پورے ملک کا دورہ کیا کیونکہ وہ اسے سمجھنا چاہتے تھے۔ گاندھی جی نے بھی جنوبی افریقہ سے واپس آنے کے بعد یہی کام کیا اور مجاہد آزادی ابوالکلام آزاد نے اپنے گاؤں سے دہلی تک کے پہلے سفر میں مختلف ثقافتوں سے روبرو ہونے کا ذکر کیا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ آج یہاں آکر میری بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں میں بھی این ای ای کیڈٹ رہا ہوں۔ وزیردفاع منوہر پاریکر ، وزیر مملکت برائے دفاع راؤ اندر جیت سنگھ ، وزیر خارجہ سشما سوراج ، راجیہ سبھا کی رکن جیہ بچن ، کھلاڑی انجلی بھاگوت ، لجا گو سوامی اور پولیس افسر رہیں کرن بیدی بھی این سی سی میں کریڈٹ رہیں ۔ میرے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی سی کیڈیٹ کی شکل میں آپ کا دوسری ریاستوں اور علاقوں کے لوگوں سے تعارف ہوتا ہے اور آپ کو پورے ملک کا تجربہ ہوتا ہے ۔ آپ پریڈ میں حصہ لیتے ہیں ، تو صرف قدم ہی نہیں ملتے ہیں بلکہ من ملتا ہے اور من مل جائے تو آپ کو آگے بڑھنے کی طاقت ملتی ہے ۔ جب آپ این سی سی کی وردی پہنتے ہیں تو آپ کو سرحد پر تعینات جوان کے ساتھ یکجہتی کا احساس ہوتا ہے ۔ ملک میں نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک کی65فیصد آبادی35سال سے کم عمر کی ہے ۔ جس ملک کی توانائی اتنی جوان ہو اس ملک کے قدم بھی اسی جوانی کے مطابق ہوتے ہیں ۔ پریڈ میں شامل خاتون کیڈٹوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی پریڈ خواتین کی طاقت کو وقف تھی ۔ سوچھ بھارت ابھیان کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ کوئی پروگرام نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایونٹ ہے بلکہ لوگوں کی عادت بدلنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 21جون سے زائد این سی سی کیڈٹوں کو یوگ دیوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر عالمی ریکارڈ بنانا چاہئے ۔ اس موقع پر وزیر دفاع منوہر پاریکر وزیر مملکت برائے امور دفاع ، دفاعی سکریٹری ، فو ج کی تینوں شاخوں کی سربراہان اور این سی سی کے ڈائرکٹر جنرل موجود تھے ۔ پریڈ میں ملک کی مختلف ریاستوں کے ساتھ ساتھ روس، نیپال، بھوٹان، سری لنکا اور ویت نام کے کیڈٹوں نے بھی حصہ لیا۔

Unity in diversity is strength of our nation: PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں