ای گورننس 18 ویں نیشنل کانفرنس سے ٹوئیٹر کے ذریعے وزیراعظم مودی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-31

ای گورننس 18 ویں نیشنل کانفرنس سے ٹوئیٹر کے ذریعے وزیراعظم مودی کا خطاب

نئی دہلی
یو این آئی
سوشل میڈیا اور جدید ترین ٹکنا لوجی کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ای۔ گورننس کے موقع پر 18ویں نیشنل کانفرنس سے ٹوئیٹر کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ آپ موبائل کے ذریعے خدمات کے جتنے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں انہیں تلاش کریں ۔ آئیے دنیا کو ہم اپنے موبائل فون میں داخل کریں۔ ای۔ گورننس ڈیجیٹل انڈیا کے ہمارے خواف کا ایک لازمی حصہ ہے ۔ حکمرانی کے لئے ہم جس قدر ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے ہندوستان کے لئے یہ اتنا ہی بہتر ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ ٹیکنالوجی اور ای۔ گورننس معاملات کو آسان تر بنانے کے ساتھ ساتھ ان رکاوٹوں کو بھی دور کیاجائے گا جس سے کام کی رفتار سست ہوجاتی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب ٹوئیٹر کے ذریعے اس طرح کا کوئی خطاب سامنے آیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہاصبح بخیر دوستو! ای۔ گورننس کے موقع پر18ویں نیشنل کانفرنس میں ٹوئیٹر کے ذریعے شامل ہوتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔
میں ذاتی طور پر اس کانفرنس میں شریک ہونا چاہتا تھا لیکن اس سے قاصر رہا ۔ بہر حال میں کسی بھی صورت میں آپ سے بات چیت کرنے سے محروم نہیں رہا ۔ میں نے سوچا کہ کانفرنس میں شرکت کیے بغیر میں آپ سے کیسے جڑ سکتا ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اس میڈیم کے ذریعے آپ سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے معلوم ہے کہ اس کانفرنس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں ، مسلح افواج ، تعلیم، صنعت اور پرائیویٹ سیکٹر کے متعدد وفود شرکت کررہے ہیں ۔

PM's twitter address to the 18th National Conference on e-Governance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں