امریکہ کو لاحق مرض دور کرنے روحانیت کے احیا کی ضرورت - بابی جندال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-26

امریکہ کو لاحق مرض دور کرنے روحانیت کے احیا کی ضرورت - بابی جندال

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ہندوستان نژاد امریکی شہری لوسیاناکے گورنر بابی جندال نے امریکہ کو لاحق مرض کے علاج کے لئے ایک روحانیت کے احیاء کی اپیل کی ہے جب کہ ابھرتے ہوئے ریپبلکن اسٹار نے پیشگی طور پر کرسچین قدامت پسندوں سے کہا ہے کہ وہ موجودہ صدر بارک اوباما کے جانشین بننے کے لئے2016ء کے ایک امکانی صدارتی امیدوار ہوسکتے ہیں ۔ متنازعہ کرسچین ریالی میں 15منٹ کی تقریر میں جندال نے کہا کہ ہم صرف ایک امیدوار کو اس لئے منتخب نہیں کرتے کہ وہ ہمارے ملک کی بیماریوں کو ودر کرے ۔ ہم صرف ایک قانون منظور نہیں کرواتے کہ ہمارے ملک کی جو بیماری ہے اسے دور کیاجائے ۔ ہم کو ہمارے ملک کی بیماری دور کرنے کے لئے ایک روحانیت کے احیاء کی ضرورت ہے ۔43سالہ لیڈر نے کل لووا میں ایک تقریب سے دور رہتے وقت یہ بات کہی ۔ جندال جن کی پرورش ہندووالدین نے کی تھی ہائی اسکول میں کیتھولک مذہب کو اپنایا تھا ۔ جندال نے ہائی اسکول میں ایک لڑکی کو بھی یاد کیا جس نے کہا تھا کہ وہ بڑی ہوکر سپریم کورٹ کی جسٹس بننا چاہتی ہے تاکہ وہ اسقاط حمل کے باعث فوت ہونے والی معصوم انسانی جانوں کو بچا سکے ۔

Louisiana governor Bobby Jindal to prayer rally: US needs 'spiritual revival'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں