مودی ارون جیٹلی کو برطرف کریں - جیٹھ ملانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-26

مودی ارون جیٹلی کو برطرف کریں - جیٹھ ملانی

جئے پور
پی ٹی آئی
سینئر سپریم کورٹ ایڈوکیٹ و سابق بی جے پی لیڈ ررام جیٹھ ملانی نے آج کہا کہ اگر کالا دھن بازیاب کرنے میں کامیابی چاہتے ہیں تومودی کو چاہئے کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی کو برطرف کردیں ۔ جیٹھ ملانی نے کہا کہ وہ بہت مایوس شخص ہیں کیونکہ مودی نے ایسے افراد کو امور انجام دینے کی ذمہ داری دی ہے جو کبھی بھی اس کی تکمیل نہیں کرسکتے ۔ اگر کالا دھن برآمد کرنے کی ضرورت ہے تو ایسے شخص کو برطرف کرنا چاہئے ۔ سینئر قانون داں نے کہا کہ مرکزی وزیر ڈی ٹی ٹی معاہدوں کی بات کررہے ہیں جو بیرونی بینکوں میں کھاتوں کے حامل ہندوستانیوں کے ناموں کا افشا کرنے کی راہ میں حائل ہے ۔92سالہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایسے شخص کو برطرف کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ ہوڈا ایر پورٹ کے روانگی میں لانچ میں وہ زندگی گزاررہے ہیں اور وہ ان سے کچھ نہیں کہتے ، لیکن ان کی خواہش ہے کہ ملک کی عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیاجائے ، تاہم جہاں تک کالے دھن کے تعلق سے کیے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر وہ بہت زیادہ مایوس ہیں۔ رام جیٹھ ملانی ان خیالات کا اظہار جئے پور لٹریچر فیسٹول کے دورانہ مصنفہ شوبھاڈے اور صحافی مدھو تر یہان کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ۔ جیٹھ ملانی نے کہا کہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران مودی کی تائید کی تھی اور وہ دو چیزوں کے خواہشمند تھے ایک یہ کہ اگلی حکومت کو ہٹایاجائے اور وہ خوش ہیں کہ اس میں کامیابی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں ان کی کوششوں کا جزوی حصہ ہے ۔ دوسری خواہش کالا دھن برآمد کرنے کے تعلق سے تھی، جس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔

Finance minister Arun Jaitley must be dismissed: Ram Jethmalani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں