گستاخ کارٹونسٹ کو ہلاک کرنے والوں کو 51 کروڑ روپے انعام - بی ایس پی لیڈر یعقوب قریشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-09

گستاخ کارٹونسٹ کو ہلاک کرنے والوں کو 51 کروڑ روپے انعام - بی ایس پی لیڈر یعقوب قریشی

لکھنو
پی ٹی آئی
بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) کے لیڈر اور اتر پردیش کے سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی نے آج کہا کہ فرانسیسی گستاخ میگزین کے پیرس میں واقع دفتر پر بندوق برداروں کے حملہ کی وہ تائید کرتے ہیں ۔ قریشی کے بیان پر بی جے پی کی اتر پردیش یونٹ نے مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف قانون قومی سلامتی( این ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ قریشی نے میرٹھ میں اپنے بیان میں گستاخانہ کارٹون شائع کرنے والے میگزین چارلی ہبدو کے دفتر پر حملہ کی مدافعت کی اور کہا کہ یہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی توہین کا انتقام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی محمدؐ کی توہین کی جرات کرے گا وہ موت کو دعوت دے گا جیسا کہ اس میگزین کے کارٹونسٹ اور صحافیوں کا حشر ہوا ہے ۔ حاجی یعقوب قریشی2006ء میں اس وقت سرخیوں میں چھا گئے تھے جب انہوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ ڈنمارک کے گستاخ کارٹونسٹ کو جوکوئی ہلاک کرے گا اسے51کروڑ روپے انعام دیں گے ۔ اس گستاخانہ کارٹون کی اشاعت پر پورے عالم اسلام میں برہمی کی لہر دوڑ گئی تھی اور بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے تھے ۔ بی جے پی اتر پردیش کے ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے قریشی کے خلاف کارورائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ ساری دنیا ایک ہی خاندان ہے لیکن اس طرح کا بیان محض سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے دیا گی اہے جس کی اجازت نہیں ہے ۔ جمہوریت میں عوام کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے لیکن اس طرح کے ریمارکس سماج میں نفرت پھیلاتے ہیں اور ایسے لوگوں کو جیل بھیج دینا چاہئے یا پھر دماغی ہسپتال میں شریک کردینا چاہئے ۔ اتر پردیش کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل( لااینڈآرڈر) مکل گوئل نے کہا کہ ہم بی ایس پی لیڈر کے خلاف قانون کے دائرہ میں ان کے بیان کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی کارروائی کریں گے ۔

BSP leader Yakoob Qureshi offers to pay Rs 51 crore to Charlie Hebdo attackers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں