آندھرا میں 4 لاکھ گاڑیاں آدھار کارڈ سے مربوط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-07

آندھرا میں 4 لاکھ گاڑیاں آدھار کارڈ سے مربوط

وجئے واڑہ
یو این آئی
اے پی کے جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر ایس اے وی پرساد راؤ نے کہا ہے کہ ریاست میں73لاکھ گاڑیاں موجود ہیں جن کے منجملہ4لاکھ گاڑیوں کو آدھار کارڈ سے مربوط کردیا گیا ہ ۔ ایس اے وی پرساد راؤ نے کل یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام گاڑیوں کو آدھار کارڈ سے مروبط کردیاجائے گا۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ ریاست بھر میں53لاکھ ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرس ہیں ، کمشنر نے بتایا کہ گاڑی مالکین کے موبائل نمبرات بھی حاصل کئے جارہے ہیں ۔ انشورنس اور لائسنس کی تجدید سے متعلق ایس ایم ایس روانہ کرتے ہوئے انہیں یاد دہانی کرائی جائے گی۔ انہوں نے گاڑی مالکین سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی گاڑیوں کو آدھار کارڈ سے مربوط کرالیں، انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال کے9ماہ کے دوران جتنی آمدنی ہوئی تھی اس میں19فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو جاریہ سال 1314کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹس کے تعلق سے چند مسائل پائے جاتے ہیں تاہم اس پر عمل آوری کا کام کامیابی سے جاری ہے ۔ اب کاروں اور بھاری گاڑیوں کے لئے ہائی سیکوریٹی نمبرپلیٹس فی کس619روپے ، تھری وہیلرس کے لئے282اور ٹو وہیلرس کے لئے245روپے وصول کیے جارہے ہیں ۔ جوائنٹ کمشنر نے اضلاع نیلور ، پرکاش گنٹور ، کرشنا اور مغربی گوداواری کے ٹرانسپورٹ عہدیداروں کے ہمراہ قبل ازیں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں