امیتابھ بچن محکمہ صحت آندھرا کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-07

امیتابھ بچن محکمہ صحت آندھرا کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو آندھرا پردیش کے میڈیکل ہیلتھ محکمہ کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیاجارہا ہے ۔ وزیر صحت کے سرینواس نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن نے اس تجویز کو قبول بھی کرلیا ہے ۔ تفصیالت کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ حال ہی میں وزیر صحت نے ان سے ملاقات کی۔ سرینواس ، چندرا بابو نائیڈو و کابینہ میں بی جے پی کے رکن ہیں۔ ریاست میں شعبہ صحت کو ترقی دینے کے لئے ماہرین سے تجاویز طلب کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ہر دو ماہ میں ایک مرتبہ اپنا اجلاس منعقد کر کے تجاویز پیش کریں گی ۔ چیف منسٹر نے ماہرین سے کہا ہے کہ وہ شعبہ ہیلت میں انفراسٹرکچر اور خدمات کو فروغ دینے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کرے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آندھرا کے13ہیڈ کوارٹرس پرپبلک اشتراک یا ٹرسٹ کے ذریعہ سوپر اسپشالسٹی ہاسپٹل قائم کیاجائے گا۔

Amitabh Bachchan to be brand ambassador of Andhra Pradesh health department

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں