امیت شاہ کا کل دورہ تلنگانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-07

امیت شاہ کا کل دورہ تلنگانہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پارٹی کو مستحکم بنانے کے مقصد سے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اس ہفتہ دونوں ریاستوں کا دورہ کریں گے ۔ امیت شاہ8جنوری کو بی جے پی کے تلنگانہ قائدین کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کریں گے ۔ پارٹی کے تلنگانہ یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کا ایجنڈہ پارٹی کی رکنیت سازی مہم اور ریاست میں تنظیم کو مستحکم بنانے پر مشتمل ہوگا ۔ واضح ہو کہ بی جے پی ، جنوبی و مشرقی ہند کی ریاستوں میں خود کو مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ واضح ہو کہ2014ء کے عام انتخابات میں پارٹی نے تلنگانہ و آندھرا پردیش میں تلگو دیشم کے ساتھ مفاہمت کرتے ہوئے بہتر مظاہرہ کیا تھا۔ بالخصوص آندھرا پردیش میں اس کا مظاہرہ بہترین رہا جہاں اس کو لوک سبھا کی دو اور اسمبلی کی چار نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ اے پی کی ریاستی حکومت میں بی جے پی حلیف جماعت ہے ۔

Amit Shah to visit Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں