دہلی میٹرو ایرپورٹ ایکسپریس لائن کے مسافروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-05

دہلی میٹرو ایرپورٹ ایکسپریس لائن کے مسافروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
گزشتہ سال جولائی میں دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کی ایئر پورٹ ایکسپریس لائن کے کرائے میں40فیصد کی کمی کرنے کے بعد اسکے مسافروں کی تعداد میں30فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ایک ترجمان نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مسافروں کی تعداد میں اس اضافہ کی ایک اہم وجہ کرائے میں40فیصد کی کمی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بھی ڈی ایم آڑ سی نے اس لائن پر مسافروں کو راغب کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہں ۔ ڈی ایم آر سی نے جولائی2013میں اس کے آپریشن کا کام ریلائنس انفراسٹر کچر سے اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا ۔
دہلی میٹرو کی طرف سے دستیاب کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق، جولائی2013اور جولائی2014میں اس میں سفر کرنیو الے مسافروں کی تعداد بالترتیب3,12,132اور3,18,274تھی۔ مسافروں کی یومیہ تعداد بالترتیب10,069اور13,838رہی، جس میں کہ ایک سال کی مدت میں کوئی زیادہ بہتری دیکھنے کو نہیں ملی ۔ لیکن جب جولائی2014میں کرائے گھٹائے گئے تو مسافروں کی تعداد بڑھ کر نومبر میں5,38,293پہنچ گئی ، سرکاری اعدادو شمار کے مطابق مسافروں کی یومیہ تعداد بھی بڑھ کر18000 کے قریب پہنچ گئی ۔ نئے کراے کے ذریعہ، اس کا ریڈور میں کم از کم کرایہ30کے بجائے20روپے کردیا گیا اور زیادہ سے زیادہ کرایہ کو180روپے سے کم کر کے100روپے کردیا گیا تھا ۔ دہلی میٹرو کے حکام نے کہا کہ اس لائن پر مسافروں کی تعداد بڑحانے کے لئے جو اقدامات کئے گئے ان میں اس کے وقت کو شتابدی ایکسپریس جیسی اہم ٹرینوں کے مطابق کرنے اور ایک طریقہ شیواجی اسٹیڈیم سے فیڈر بس سروس شروع کرنا شامل ہے ۔
ڈی ایم آر سی کے ترجمان نے کہا کہ اس لائن پر نئی دہلی اور دوارکا سیکٹر21کو جوڑنے والی ایکسپریس میٹرو کی پہلی سروس کا وقت بدل کر صبح چار بج کر45منٹ کردیا گیا تاکہ انڈین ریل کی اہم ٹرینوں کے وقت کے مطابق کیا جاسکے ۔ اس سے پہلے ٹرین کا وقت نئی دہلی سے صبح ساڑھے پانچ بجے اور دوارکا سیکٹر21سے صبح سوا چار پانچ بجے کا تھا ۔ دہلی میٹرو نے اس کو ریڈور پر ٹرین کے ذریعہ روازانہ لگائے جانے والے پھیروں کی تعداد کو بڑحا کر ٹرین کی دستیابی کو بھی بڑھا دیا ۔ ترجمان نے کہا کہ اس کو ریڈور میں ٹرین کے ذریعہ روزانہ لگائے جانے والے پھیروں کی تعداد کو148سے بڑھا کر168کردیا گیا ، جس سے مصروف ترین گھنٹوں پر ٹرین کے آنے میں لگنے والے15منٹ کا وقت گھٹ کر10منٹ30سیکنڈ رہ گیا ہے ۔ ڈی ایم آر سی نے22,7کلو میٹر طویل ایئر پورٹ ایکسپریس لنکککا مینجمنٹ ایک جولائی2013کو ریلائنس انفراسٹرکچر کی معاون کمپنی، دہلی ایئر پورٹ میٹرو ایکسپریس پرائیوٹ لمٹیڈ سے واپس لے لیا تھا اور اس سے معاہدے کو ختم کردیا تھا۔

30% Increase in Airport Line Ridership After Fare Reduction in Delhi Metro

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں