گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی میعاد کا آج اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-03

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی میعاد کا آج اختتام


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-dec-03

اعتماد نیوز
جی ایچ ایم سی کی میعاد کا آج اختتام
گریٹر حیدرآباد میونسپل کاپوریشن کے صدر دفتر میں کارپوریٹرس کے لئے وداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں میئر محمد ماجد حسین اور کمشنر بلدیہ سومیش کمار نے تمام کارپوریٹرس کو ستائشی سرٹیفکیٹس دیتے ہوئے کارپوریٹرس کو تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر محمد ماجد حسین نے تمام جماعتوں کے کارپوریٹرس اور عہدیداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تین سالہ دور میں کارپوریٹرس اور عہدیداروں نے ایک فیمیلی کی طرح مل کر کام کیا اور عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے جدو جہد کی ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی ترقی کے لئے گزشتہ پانچ سال کے دوران ہر طرح کے اقدامات کئے گئے ۔ محمد ماجد حسین نے بتایا کہ انہوں نے جب اپنے عہدہ کا جائزہ لیا تھا تو اس وقت جی ایچ ایم سی کو سالانہ300کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس وصول ہوت اتھا آج سالانہ ایک ہزار کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس حاصل ہورہا ہے ۔ ماجد حسین نے بتایا کہ ٹیکس میں اضافہ کئے بغیر آمدنی میں جو اضافہ کیا گیا ہے اس سے جی ایچ ایم سی میں کئی فلاحی اور عوامی ترقیاتی کام کئے گئے ۔ انہوں ںے جی ایچ ایم سی کی پانچ سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجلس کے میئر ے دور میں جتنے کام ہوئے ہیں اتنے کام پہلے کبھی نہیں ہوئے۔
میئر نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار نے میئر محمد ماجد حسین اور کانگریس ، مجلس اتحاد المسلمین ، تلگو دیشم بی جے پی کے تمام کارپوریٹرس کی ستائش کی ۔ واضح رہے کہ2009ء میں جی ایچ ایم سی کے الیکشن کے بعد کانگریس اور مجلس میں اتحاد ہوا تھا اور ایک معاہدے کے مطابق کانگریس کی کارپوریٹرکارتیکار ریڈی دو سال تک میئر رہیں جب کہ ٹولی چوکی سے منتخب مجلس کے جعفر حسین معراج ڈپٹی میئر رہے ۔ آخری تین سال مجلس ے احمد نگر کے کارپوریٹر محمد ماجد حسین نے میئر کا عہدہ سنبھالا جب کہ کانگریس کے جی راجکمار ڈپٹی میئر رہے ۔ ماجد حسین نے تقریباً سات ماہ قبل اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا لیکن جی ایچ ایم سی کے جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ طور پر ان کے استعفیٰ کومسترد کردیا گیا ۔ محمد ماجس حدین مجلس کے پہلے میئر ہیں جنہوں نے تین سال تک میئر کا عہدہ سنبھالا جب کہ وہ جی ایچ ایم سی کے پہلے میئر ہیں جن کا کونسل نے استعفیٰ مسترد کردیا ۔ 31سالہ ماجد حسین نے جس وقت اپنے عہدہ کا جائزہ لیا اس وقت ان کا شمار ملک کے نوجوان میئرس میں ہوا تھا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں