اپنے انتخابی حلقہ اعظم گڑھ سے ملائم سنگھ کی غفلت پر بی جے پی کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-03

اپنے انتخابی حلقہ اعظم گڑھ سے ملائم سنگھ کی غفلت پر بی جے پی کا احتجاج

اعظم گڑھ
یو این آئی
سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے حلقہ اعظم گڑھ کا دورہ نہ کرنے کے معاملہ نے اپوزیشن بی جے پی کو یہ مسئلہ اٹھانے اور اتر پردیش میں حکمراں جماعت کو گھیرنے کا موقع دے دیا ہے ۔ بی جے پی کارکنوں نے اتوار کو شہر میں ایک جلوس نکالا جس کے دوران پارٹی کارکنوں نے اپنے ہاتھ میں چراغ اور ٹارچ اٹھا رکھے تھے ، تاکہ ’’گم شدہ‘‘ رکن پارلیمنٹ کو علامتی طور پر تلاش کیاجاسکے ۔ علاوہ ازیں موضع تومالی کے عوام بھی جسے رکن پارلیمنٹ نے آدرش گرام یوجنا کے درمیان اپنایا تھا ، ان کی غیر حاضری سے ناخوش ہیں ، دوسری طرف ایس پی کے ضلع صدر حولدار یادو نے دعویٰ کیا کہ ملائم سنگھ یادو، جاریہ ماہ یقینی طور پر اعظم گڑھ کا دورہ کریں گے ۔ لیکن کسی تاریخ کو ہنوز قطعیت نہیں دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ ، عوام سے اظہار تشکر کے لئے یہاں آئیں گے ۔ اس کے علاوہ کئی ترقیاتی کام بھی جاری ہیں جن میں ستھائیوں شوگر مل کی دوبارہ کشادگی اورایک میڈیکل کالج کی تعمیر بھی شامل ہے ۔ ملائم سنگھ نے جاریہ سال اپریل میں پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران آخری مرتبہ اعظم گڑھ کاد ورہ کیا تھا ۔ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے اعظم گڑھ کی مجموعی ترقی کا وعدہ کیا تھا۔ اعظم گڑھ اور مین پوری دونوں حلقوں سے منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اعظم گڑھ سے اپنی رکنیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ملائم سنگھ اور ان کے لڑکے اکھلیش یادو نے یہاں شبلی اکیڈیمی کی صد سالہ تقاریب میں شرکت نہیں کی ، جس کا افتتاح نائب صدر جمہوریہ ڈاکٹر محمد حامد انصاری نے ہفتہ کے دن کیا تھا ۔ ریاستی وزیر بلرام یادو نے چیف منسٹر کے نمائندہ کی حیثیت سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی ۔

'Missing MSY' raises eyebrows in Azamgarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں