ملے پلی آئی ٹی آئی کو 10 کروڑ کے صرفہ سے عصری بنایا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-25

ملے پلی آئی ٹی آئی کو 10 کروڑ کے صرفہ سے عصری بنایا جائے گا


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-dec-25

ایس این بی
مرکزی وزیر محنت و روزگار بنڈاردتاتریہ نے آج اس بات کا تیقن دیا کہ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ( آئی ٹی آئی) ملے پلی کو10کروڑ کی لاگت سے عصری تقاضوں سے ہم آۃنگ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ ملے پلی آئی ٹی آئی شہر کے قدیم اداروں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی عمارت انتہائی خستہ حال ہوچکی ہے اور آلے بھی ناکارہ ہوچکے ہیں۔ دتاتریہ نے اس بات کا وعدہ کیا کہ آئی ٹی آئی کی موجودہ عمارت کی تعمیر کرتے ہوئے اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ اس عمارت میں نیشنل کیرئیر کونسلنگ سنٹر کا قیام عمل میں لاتے ہوئے یہاں سے ایس ایم ایس کے ذریعہ تمام رجسٹرڈ شدہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے عصری مواقع سے آگاہ کیاجائے گا اور انہیں اس تعلق سے تازہ ترین معلومات فراہم کی جائے گی ۔ مرکزی وزیر محنت نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اسی عمارت میں فیشن ٹکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیاجائے گا جو خواتین کے لئے ہوگا اور کمپیوٹر سنٹرس کی تعداد میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے اس بات کا اعلان کیا کہ آئی ٹی آئی ملے پلی کی اراضی پر غیر قانونی قبضوں کو برخاست کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں