سیاست کی وجہ سے بنگال میں ترقیاتی پروجیکٹ تاخیر کا شکار - نتن گڈکری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-25

سیاست کی وجہ سے بنگال میں ترقیاتی پروجیکٹ تاخیر کا شکار - نتن گڈکری

کولکاتا
یو این آئی
مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری نے منگل کو کہا ہے کہ سیاست کی وجہ سے مغربی بنگال میں ترقیاتی پروجیکٹوں میں تاخیر ہورہی ہے جب کہ مرکزی حکومت ریاست کی مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نٹن گڈ کری نے ترنمول کانگریس حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت بایاں محاذ اور کانگریس کے نقش قدم پر چل رہی ہے اور بی جے پی ورکروں کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے بنگال میں چند پارٹیاں ذات اور مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہیں۔ گڈ کری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بنگال کے عوام یہ فیصلہ کریں کہ انہیں گجرات اور مدھیہ پردیش جیسی ترقی چاہئے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں ، نہ صعنت ہیں، نوجوان کو ملازمت کی تلاش ہے جب کہ یہاں کوئی ملازمت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ بنگال بھی اس ترقی کا حصہ بنے۔ خیال رہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مسلسل تندو تیز حملے ہورہے ہیں ۔ شاردا اور بردوان دھماکہ کے بعد بی جے پی جارحانہ انداز میں مہم چلارہی ہے ۔
ریاستی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے بعد گڈ کری نے کہا کہ ہم ترقیاتی پروجیکٹ پر سیاست نہیں کریں گے ۔ ہم بنگال کی ترقی چاہتے ہیں۔ ہم یہاں روڈ ویز اور سمندر میں راستے کی تعمیر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمندر اور دریا کے راستہ کو ترقی دینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اور مدھیہ پردیش میں سیاسی تبدیلی کی وجہ سے وہاں ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔ کچھ سیاسی پارٹیاں مذہب اور ذات کی بنیاد پر سیاست کررہے ہیں مگر اب وقت آگیا ہے کہ بنگال کے عوام ترقی کے لئے متحد ہوں ۔

Politics will not stop development works in West Bengal: Gadkari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں