سیاسی جماعتوں کو انتخابی مصارف گوشوارہ جمع کرنے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

سیاسی جماعتوں کو انتخابی مصارف گوشوارہ جمع کرنے کی ہدایت

نئی دہلی
یواین آئی
جملہ 9ریاستوں میں2013میں ہوئے انتخابات کے لئے مصارفی گوشوارہ کو پیش کرنے میں ناکام رہنے والی10پارٹیوں میں سے بی جے پی اور کانگریس بھی شامل ہیں ۔ جنہیں الیکشن کمیشن نے یادداشتیں روانہ کی ہیں ۔ کہ وہ جلد از جلد مقررہ نمونہ کے مطابق اپنے مصارفی گوشوارہ جمع کردیں ۔ کانگریس کی جانب سے چھتیس گڑھ ، دہلی، مدھیہ پردیش، راجستھان اور میزورم کے اسمبلی انتخابات کے مصارفی گوشوارہ تا حال جمع نہیں کئے گئے ہیں۔ اسی طرح بی جے پی بھی2013کے کرناٹک انتخابات کے مصارفی گوشوارے داخل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ دراصل بی جے پی کو گزشتہ سال 10اکتوبر اور15نومبر میں کرناٹک انتخابات کے مصارفی گوشوارہ کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے دو مرتبہ یاددہانی مکتوب نامے روانہ کئے جاچکے ہین ۔ دیگر پارٹیوں میں اے آئی اے ڈی ایم کے ، جنتادل دیکولر ، اور انڈین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) بھی شامل ہیں جنہیں آخری تاریخ کی مہلت کے ساتھ دو مرتبہ یاددہانی مکتوبات روانہ کئے گئے ہیں ۔ جہاں تک پانچ ریاستوں میں نومبر۔ دسمبر کے انتخابات کامعاملہ ہے ، گوشوارہ جات داخل نہ کرنے والی پارٹیوں میں نیشنل پیپلز پارٹی اور زورم نیشنل پارٹی شامل ہیں۔ جنہیں24فروری2014تک کی مہلت دی گئی تھی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فروری2013کے میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ ریاستوں کے انتخابات کے مصارفی گوشوارہ تاحال داخل نہیں کئے گئے ہیں جب کہ مہلتی تاریخ17مئی2013مقرر تھی ۔ نیز سی پی آئی، نیشنل پیپلز پارٹی ، آر جے ڈی اور یونائیٹیڈڈیمو کریٹک پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن کے ہاں اپنے اپنے گوشوارے داخل نہیں کئے ہیں جب کہ انہیں گزشتہ سال چار مرتبہ یادداشتیں روانہ کی جاچکی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں