ہندوستان میں ایڈس کے مریضوں کی تعداد میں 57 فیصد کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

ہندوستان میں ایڈس کے مریضوں کی تعداد میں 57 فیصد کمی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان میں ایچ آئی وی متاثرین کی تعداد میں پچھلے دہے میں57فیصد تک کمی ہوئی ہے اور اس بیماری سے اموات میں25فیصد کمی ہوئی ہے ۔ حکومت اس فیصد کو صفر تک کرنے کے لئے پرعزم اقدامات کررہی ہے ۔ اس کے لئے شعور بیداری مہم اور بچاؤ کے طریقہ کار کی تشہیر کی جارہی ہے ۔ عالم یوم ایڈس کے موقع پر مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شمولیت سے اس مہم کو کامیاب بنایاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے ہیلپ لائن نمبر1097کی شروعات کرتے ہوئے ایچ آئی وی مریضوں کے لئے ایک ڈیجیٹل ریسورس سنٹر اور سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہیلپ لائن نمبر چاروں ہفتے ساتوں دن کام کرے گا ۔ نڈا نے کہا کہ ایڈس کا عالمی دن ایک ایسا موقع ہے جب ہم ایڈس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے اپنی عہد بستگی کااعادہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے سبھی سے خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس دن اس بات کا عہد کریں کہ وہ ان لوگوں کی مدد کریں گے جنہیں ایچ آئی وی ہے اور وہ باوقار زندگی گزارنے میں بھی ان کی مدد کریں گے ۔ مرکزی وزیر صحت نے آج یہاں تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ایڈس کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ نڈا نے کہا کہ آج کا دن گہری سوچ اور اپنا محاسبہ کرنے کا دن ہے ۔ آج وہ دن ہے جب ہم کو سوچنا ہے کہ کس طرح اس بیماری کے خلاف جدو جہد کرنی ہے ۔ اور اس میں کونسی ہماری خامیاں ہیں جنہیں دور کرنا ہے اور ایک قوم کے طور پر ہم کو اجتماعی طور پر اس کمی کو دور کرنا ہے ۔

India records 57% drop in new HIV cases

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں