پارلیمنٹ کے دونوں ایوان غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-24

پارلیمنٹ کے دونوں ایوان غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ اسپیکر لوک سبھا نے آج سرمائی سیشن کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔ سیشن کے22اجلاس ہوئے جن میں کوئلہ کانوں کی حوالگی اور لیبر قوانین کے ترمیمی بل کے بشمول جملہ18قانون سازیاں منظور کی گئیں جو ایک ریکارڈ تعداد ہے ۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان کو دوپہر لے بعد اجلاس شروع ہوتے ہی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔ اس سے قبل تبدیلی مذہب کے مسئلہ پروزیر اعظم نریندر مودی سے جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے شدید احتجاج پر اسے ملتوی کرنا پڑا تھا۔
دارالحکومت نئی دہلی میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے آج خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ارکان پارلیمان سے کہا کہ پارلیمنٹ میں حکومت کی کامیاب کارکردگی کو عوام میں پیش کریں اور واضح کریں کہ اپوزیشن کی جانب سے خلل اندازی کے باوجود کس طرح لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بلوں کو قبول کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ریاستوں میں مضبوط بناتے ہوئے ترقی کا منصوبوں اور گڈ گورننس پر مکمل توجہ دیں اور اپوزیشن کے اقدامات سے اپنے کارکردگی پر فرق نہ آنے دیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ مودی نے آنے والے بجٹ سیشن کو مزید اثر انداز بنانے کے لئے ارکان سے مشورہ بھی طلب کئے۔ انہوں نے25دسمبر کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کو بطور’’ گڈ گورننس ڈے‘ کی تفصیلا ت بتائیں ۔ ذرائع کہا کہ وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ ایک سیکولر حکومت ہے اس لئے حکومت مذہب پر یا تبدیلی مذہب پر کچھ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے پارٹی ارکان سے کہا کہ تبدیلی مذہب کا مسئلہ ریاستی حکومتوں سے متعلق ہے اور وہی اس کے ذمہ دار ہیں ۔ نائیڈو نے ارکان سے کہا کہ اپوزیشن
ایوان نے متفقہ طور پر دو قرار دادیں منظور کیں جن میں ایک پشاور کے فوجی اسکول میں طلبہ کے قتل عام کی مذمت میں تھی اور دوسری26/11کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو پاکستان کی ایک عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کے خلاف تھی ۔ سیشن کا آغاز24نومبر سے ہوا ہے اور اس دوران سری لنکا کی بحریہ کی جانب سے ہندوستانی ماہی گیروں کے اغوا اور ہراسانی ، غذائی اشیاء میں ملاوٹ ، زندگی بچانے والی دواؤں کی قیمت میں اضافہ جیسے مسائل اٹھائے گئے ۔ کالا دھن کی واپسی اور تبدیلی مذہب کے مسئلہ پر ایوان میں سب سے زیادہ خلل دیکھا گیا۔
اسپیکر نے قانون سازیوں کی منظوری اور اہم امور پر مباھث پر ارکان کا شکریہ ادا کیا اور ارکان کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال ایک مضبوط ہندوستان بنانے اور جمہوریت کو مستحکم کرنے نئی توانائی لائے گا ۔ راجیہ سبھا کا سرمائی سیشن کافی سرگرم رہا جس میں22اجلاس کے دوران12بلز منظور کئے گئے ۔ تبدیلی مذہب کے مسئلہ پر ایوان کو مسلسل ایک ہفتہ تعطل کا شکار رہنا پڑا جب کہ اس مسئلہ کے بشمول دیگر مسائل پر اپوزیشن کے احتجاج کے سبب ایوان کے62گھنٹے ضائع ہوگئے ۔

Both houses of parliament adjourned for indefinite period

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں