تلنگانہ میں بہت جلد بڑے پیمانہ پر تقررات کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-24

تلنگانہ میں بہت جلد بڑے پیمانہ پر تقررات کا منصوبہ

حیدرآباد
یو این آئی
مختلف ملازمتوں پر بھرتی کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تلنگانہ کے بیروزگا ر نوجوانوں کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے سال نو کا تحفہ دیاجائے گا ۔ جنوری کے دوسرے ہفتہ میں مختلف سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کئے جانے کی توقع ہے ۔ اس سلسلہ میں حال ہی میں تشکیل شدہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ جلد ہی بڑی تعداد میں اساتذہ کے تقررات کے لئے بھی اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔ اساتذہ کے تقررات کے لئے متحدہ آندھرا پردیش میں ڈی ایس سی امتحان منعقد کیاجاتا تھا لیکن اس مرتبہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات پر حکومت غور کررہی ہے ۔ توقع ہے کہ آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتہ میں اس سلسلہ میں اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔ حکومت گروپ IIکا اعلامیہ بھی جاری کرنے پر غور کررہی ہے جس کے ذریعہ مختلف سرکاری محکمہ جات کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔۔ موجودہ طور پر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ، محخمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کررہا ہے ۔ تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ان جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری ہونے کی توقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ عمل جلد ہی مکمل کرلیاجائے گا ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا تھا کہ ایک لاکھ7ہزار جائیدادوں کو پر کیاجائے گا۔

TRS government to provide large scale jobs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں