پونے کی یروڈا جیل میں قیدیوں کا ایف ایم اسٹیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

پونے کی یروڈا جیل میں قیدیوں کا ایف ایم اسٹیشن

پونے
ایجنسی
ہیلو، جیل ریڈیو کے اس نشریات میں آپ سب کا استقبال ہے ........یہ نشریات پونے کی یروڈا جیل سے ہورہی ہیں اور ایک بڑے علاقے میں لوگ اپنے کانوں میں ٹرانزسٹر لگا کر اسے شوق سے سن رہے ہیں۔ یہ اپنے آپ میں ایک انوکھا ایف ایم اسٹیشن ہے کیونکہ اس ریڈیو جاکی عام اناؤنسر نہیں بلکہ جیل میں بند قیدی ہیں ۔ یروڈا جیل کا یہ ریڈیو اسٹیشن در اصل کمیونٹی ریڈیو ہے اور اس کا نام، وائی سی پی ریڈیو اسٹیشن رکھا گیا ہے ۔
جیل میں بند قیدی اپنی پسند کے گانے نشر کرتے ہیں اور کئی ایسے پروگرام ہیں جو وہ خود بناتے ہیں ۔ جیل میں اس طرح کا استعمال کرنے والی یروڈامہاراشٹرا کی پہلی سینٹرل جیل ہے ۔ مہاراشٹرا حکومت کے حکام کا کہناہے کہ اگر یہ استعمال اس جیل میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اس طرح کی پہل مہاراشٹرا کی دیگر جیلوں میں بھی کی جائے گی ۔ اس نئے اور انوکھے ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح اداکارہ رانی مکھرجی نے کیا۔ مہاراشٹرا حکومت میں جیل محکمہ کی سربراہ میرا بورونکر نے بتایا کہ یروڈا جیل ریاست میں سب سے بڑی جیل ہے جہاں مجموعی طور پر3500قیدی ہیں۔ جیل میں واقع لاؤڈ اسپیکر سے اس کا نشر ہوتا ہے اور دوپہر12سے1بجے تک قیدی اسے سن پاتے ہیں ۔ اس دوران باقی سب کام بند ہوتا ہے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ یوگیش دیسائی نے کہا کہ یہ ایک گھنٹے کے نشریات میں دل لگی پروگرام ، مذاق، موسیقی سنایاجاتا ہے ۔ ساتھ ہی قیدیوں کو قانونی معلومات ، مشہور لوگوں کے انٹر ویو وغیرہ پروگرام نشر ہوتے ہیں۔ نشریات کے لئے دو ریڈیو یوجاکی (آر جے) تیار کئے گئے ہیں ۔ اگرچہ جیل حکام نے اس مرکز کے بارے میں مکمل پرائیویسی رکھی ہے۔ یہاں تک کہ اس کی افتتاحی تقریب میں بھی نامہ نگاروں کو بھی اجازت نہیں دی گئی ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ دیسائی نے بتایا کہ یہ ممکن ہے کہ جیل میں سزا بھگت رہے اداکار سنجے دت کو بھی ریڈیو جاکی کے طور پر کام دیاجاسکے۔ تب آر جے کے طور پر سنجے دت قیدیوں سے رابطہ کرپائیں گے۔

Yerwada Jail in Pune starts FM radio station

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں