یکساں تعلیمی نظام وقت کی اہم ضرورت - اتر پردیش وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

یکساں تعلیمی نظام وقت کی اہم ضرورت - اتر پردیش وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو

لکھنو
پی ٹی آئی
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج یکساں تعلیم نظام پر زور دیتے ہوئے امتحانات میں، نقل کے رواج، پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس کے لئے حکومتیں ہی نہیں بلکہ سماج بھی ذمہ دار ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر150اسکول عمارتوں کی سنگ بنیاد اور افتتاح اور اساتذہ کے اعزاز تقریب میں کہا، آج الگ الگ جگہ پر الگ الگ طرح کی پڑھائی ہورہی ہے ۔ حکومتوں نے جس طرح سے ذمہ داری نبھانا چاہئے تھی، وہ نہیں نبھایا۔ اگر نبھائی ہوتی تو سب کو یکساں تعلیم مل جاتی ۔
انہوں نے کہا، ہم چاہتے ہیں کہ تمام کو معیاری تعلیم ملے۔اگر ابتدائی، ثانوی اور اعلیٰ تعلیم میں ہم اصلاح کریں تو نتائج دوسرے ہوں گے ۔اور تعلیم کی تصویر بدل جائے گی ۔ امتحانات میں نقل کی برائی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا ، اب نقل کرنے کی ایک رواج بن گیا ہے ، اس کے لئے حکومت ہی ذمہ دار نہیں ہے۔ جب میں ممبرپارلیمنٹ تھا اس وقت میں نے خود دیکھا تھا کہ امتحانات کے دوران اسکول کے باہر طلباء و طالبات کے ماں باپ اور ان کے مددگار آکر انہیں نقل کراتے تھے ۔اگر یہی جاری رہا تو آنے والے وقت میں تمام ملازمتوں کے لئے امتحانات کرانے پڑیں گے ۔ سوچیں، ہم کہاں جارہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک میں غیر یکساں تعلیم اور وقت پر روزگار نہ ملنے کی وجہ سے ہم نوجوانوں کی توانائی کو صحیح وقت پر استعمال نہیں کرپاتے ہیں ۔ آج کس قسم کی تعلیم ہے، ہم بچوں کو کچھ بھی پڑھالیں لیکن نوکری نہیں ملتی ، یہ بڑا سوال ہے ۔ اکھلیش نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو پڑھائی کے معیار بڑھانے پر کام کرنا چاہئے اور وقت کی مانگ کے مطابق اگر ٹیکنالوجی کا ساتھ لیاجائے گا تو نتائج اور بہترہوں گے ۔ دنیا میں ان ملکوں نے ہی ترقی کی ہے جہاں تعلیم کا بہتر انتظام رہا ہے ۔
انہوں نے کہا، نوجوانوں کو آئین نے ووٹ کا حق دیا ہے، اگر حکومتیں صحیح راستے پر نہیں جائیں گی تو وہی ایک ووٹ تبدیلی لانے کا بھی کام کرے گا۔ آج صرف خواب نہیں بلکہ ڈیزائنر ڈریم کازمانہ آگیاہے۔ لوگوں نے24گھنٹے بجلی کاخواب دیکھا ہے ، پوچھو کیا وہ ایسا کرسکے ہیں ، لوگ بڑی بڑی باتیں کررہے تھے ، انہوں نے کیا کیا ہے؟ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت نے ریاست میں متعدد اسکول کھولے ہیں ، بڑی تعداد میں یونیورسٹیاں کھولنے جارہے ہیں ، جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں گیا تھا ۔ ریاست کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جو تعلیم کا مرکز بننے جارہا ہے ۔ اکھلیش نے اس موقع پر150اسکول کی عمارتوں کا سنگ بنیاد اور کچھ کا افتتاح بھی کیا اور 9اساتذہ ، کو سرسوتی اور سکشک شری اعزاز سے نوازا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں