امریکہ عالمی دہشت گردی میں اضافہ کا ذمہ دار - ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-26

امریکہ عالمی دہشت گردی میں اضافہ کا ذمہ دار - ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر

تہران
آئی اے این ایس
ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) اسپیکر علی لاری جانی نے اقطاع عالم میں فوجی مہم چلانے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کرتوتوں کے نتیجہ میں دہشت گردگروپس موردوجد میں آئے ۔انہوں نے وضاحت کی کہ جن ممالک پر امریکہ نے حملے کیے وہاں مختلف دہشت گرد گروپس نے جنم لیا۔ پریس ٹی وی نے لاری جانی کے حوالہ سے بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے پھیلاؤ سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی فوجیوں کے قدم جس سر زمین پر پڑ جائیں وہاں ایسے گروپس، مورد وجود میں آئیں گے۔ علی لاری جانی نے بغداد میں عراقی نائب صدر اسامہ الجیفی کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنے خیالات و احساسات بیان کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی میں اضافہ کے لئے بعض ممالک کو بھی اس کا زمہ دار قرار دیا ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرکے ان ممالک نے احمقانہ حرکت کی ہے ۔ اعلی ایرانی قانون ساز نے یہ بھی کہا کہ شام کے سیاسی منظر نامہ میں اختلافات و تضادات کو کسی بحران زدہ ملک میں فوجی مداخلت اور دہشت گردی کو جواز نہیں بنایاجاسکتا۔ لاری جانی نے یہ وضاحت بھی کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، شام اور عراق میں سرگرم داعش کے خلاف امریکہ زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی تائید کرتا ہے اور نہ ہی اس پر ایقان رکھتا ہے۔
دہشت گردی نے مسلمانوں میں پھوٹ ڈال کر ان کے درمیان خلیج حائل کردی ہے اور ایسی کشیدگی کے نتیجہ میں علاقائی ممالک کی توانائی کا زیان یقینی ہے ۔ اس صورتحال سے امریکہ اور صیہونی مملکت اسرائیل کوہی فائدہ پہنچے گا۔ ذہن میں رہ رہ کر ایک ہی سوال اٹھتا ہے کہ ایسے اتحاد کے قیام کے پس پردہ امریکہ کے کون سے اور کس نوعیت کے مفادات کارفرما ہیں ۔ جہادی گروپ داعش نے عراق اور شام کے بعض علاقوں پر کنٹرول حاصل کررکھا ہے اور زیر کنٹرول علاقوں میں مخالف انسانی سر گرمیاں شروع کررکھی ہیں۔ گزشتہ ستمبر کے اواخر سے امریکہ اور اس کے حلیف ممالک نے دمشق سے اجازت یا اقوام متحدہ سے اختیار حاصل کیے بغیر ہی شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری کررکھی ہیں۔ واشنگٹن گزشتہ اگست سے ہی عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہا ہے تاہم اس کی تمام سرگرمیاں لا حاصل ثابت ہورہی ہیں اور ایسے حملوں سے داعش ہنوز کمزور نہیں ہوا ہے ۔ نجیفی نے اپنے طور پر واضح کیا کہ داعش کے خلاف جنگ میں بغداد کو تہران کا تعاون ضروری ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کردی کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی عراق کے مختلف گروہوں کے درمیان سیاسی مفاہمت و اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں ۔

United States responsible for the increase in global terrorism - Iranian Parliament Speaker

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں