اردو اکادمی اترپردیش - طلبا و طالبات کے لئے 15 لاکھ کے وظائف منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

اردو اکادمی اترپردیش - طلبا و طالبات کے لئے 15 لاکھ کے وظائف منظور

لکھنو
ایس این بی
ریاست کے مختلف تعلیمی اداروں کے درجہ6سے8تک کے طلباء و طالبات کے وظائف کے لئے اتر پردیش اردو اکیڈمی نے اس سال دسمبر ماہ میں ہی15لاکھ روپے منظور کئے ہیں تاکہ وظائف کی تقسیم میں د شواری نہ ہو۔ اس سال وظائف کی رقم طلباء و طالبات کے کھاتوں میں براہ راست منتقل کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ امداد مصنفین کے12مستحق امیدواروں کو نئی امداد منظور کی گئی ہے ۔ جس پر24ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے دو لاکھ88ہزار روپے سالانہ امداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ریاست میں25پرانی اور10نئی عوامی لائبریریوں کو10-10ہزار روپے کی امداد منظور کی گئی ہے ۔ دو ڈگری کالج اور ایک یونیورسٹی کو بھی10-10ہزار روپے کی کتابیں دیے جانے کی بھی منظور ہوئی ہے ۔ لائبریریوں کی امداد پر کل3لاکھ80ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے ۔مجلس منتظمہ نے مسودات سب کمیٹی کی سفارش پر 15عدد مسودات کو امدادی منظوری دی ہے ۔ میٹنگ میں اردو کو چنگ سینٹر سب کمیٹی کی سفارشات پر غور کرتے ہوئے23نئے اردو کوچنگ سینٹر کھولنے کی منظوری دی گئی اور9پرانے سینٹروں کی مدت میں توسیع کی گئی ۔ مجلس منتظمہ نے نصابی کتابوں کی دستیابی کی فکر کرتے ہوئے اردو اکادمی کی شائع شدہ کتابوں کو دوبارہ شائع کرانے کی منظوری دی ۔ چیرمین اکادمی کی سفارش پر کانٹریکٹ ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ بھی منظور کیا گیا۔
چیئرمین نے آخر میں اس مالی سال میں اردو اکادمی میں کیے گئے تمام کاموں کی تفصیل پیش کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس سال10نئی کتابیں شائع کی ہیں اور چار کتابیں پریس میں زیر طبع ہیں ۔ 28مسودات پر 4لاکھ33ہزار روپے کی امداد دی جاچکی ہے۔ نئے مسودات پر تبصرے کرائے جاچکے ہیں۔ موجودہ امداد مصنفین کی مد میں29لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔ یکمشت ایک لاکھ80ہزار روپے دیے جاچکے ہیں ۔ کوچنگ سینٹرس پر14لاکھ 25ہزار روپے، رسائل و کتابوں کی طباعت پر7لاکھ36ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس طرح اردو اکادمی اپنی پرانی اسکیموں پر بہت تیزی سے بجٹ کے مطابق ہدف کی جانب گامزن ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں