اقوام متحدہ میں تبدیلی ماحولیات پر معاہدہ کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-15

اقوام متحدہ میں تبدیلی ماحولیات پر معاہدہ کو منظوری

لیما
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ میں ماحولیات پر طویل مباحثہ کے بعد بات چیت میں شریک ممالک نے ایک مفاہمتی مسودہ کو منظوری دیدی جس میں اقوام متحدہ نے عالمی کارکن کے اخراج میں تخفیف کا عہد کیا۔ مسودہ کی منظوری سے ہندوستان کی تشویش کسی قدر کم ہوئی ہے ۔ علاوہ ازیں آئندہ سال پیرس میں تبدیلی آب و ہوا سے متعلق نئے اور حوصلہ مند معاہدہ کی راہ ہموار ہوئی ہے جس کے تمام ممالک پابند ہوں گے ۔ پیرو کے دارالحکومت میں دو ہفتوں تک جاری رہنے والے اجلاس کے اختتام پر پیرو کے وزیر ماحولیات اور اقوام متحدہ ماحولیات پر اجلاس کے صدر مینوئیل پلگر ویدل نے مسودہ کی منظوری کا اعلان کیا جس کے بعد ہندوستانی وزیر ماحولیات پرکاش جواڈیکر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو لاحق تشویش کی یکسوئی ہوگئی ۔ ہم حصول مقصد میں کامیاب رہے۔ وفود کی جانب سے طویل او ر ضخیم مسودہ کے خاکہ کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ تبصرہ کیا۔ اس مسودہ کی بنیاد پر2015میں قطعی معاہدہ پر دستخط ہوں گے جس کا نفاذ2020ء میں ہوگا۔ معاہدہ ’لیما کال فار کلائمٹ ایکشن سے موسوم ہے ۔

Lima climate change talks reach global warming agreement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں