ٹی آر ایس حکومت کے اقتدار کے 6 ماہ مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

ٹی آر ایس حکومت کے اقتدار کے 6 ماہ مکمل

حیدرآباد
اعتمادنیوز
ٹی آر ایس حکومت نے2دسمبر کو اقتدار کے چھ ماہ کی تکمیل کے موقع پر159ترقیاتی پروگراموں کے آغاز کا دعویٰ کیا ہے جس کے مطابق اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے جس کے تحت اقلیتوں کو روزگار فراہم کیاجائے گا، وقف بورڈ کوعاملانہ اختیارات دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ شہر اور اس کے اطراف کئی اوقافی اراضیات ہیں آج تلنگانہ میں جو بھی سرکاری اراضیات ہیں وہ صرف نٖظام حکومت کی دین ہیں، متحدہ ریاست میں کئی اوقافی اراضیات قبضہ کی نذر ہوگئیں ۔ بڑے بڑے صنعت کاروں نے ان اراضیات پر قبضہ کرلئے ، وقف بورڈ رہنے کے باوجود ان اراضیات کا تحفظ نہ ہوسکا ۔ ریاستی حکومت اوقافی اراضیات کے تحفظ کے لئے سخت انتظامات کررہی ہے ۔ اس کے لئے نئے وقف ٹریبونل کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے ۔ 12فیصد مسلم تحفظات کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی گئی، حکومت کا یہ احساس ہے کہ سماج کے ہر طبقہ کو ان کی آبادی کے تناسب سے تحفظات فراہم کئے جائیں ۔ تلنگانہ میں مسلمانوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے مواقع نہیں مل رہے ہیں، اس لئے چیف منسٹر مسلمانوں کو12فیصد تحفظات کی عمل آوری کے اقدامات کررہے ہیں۔ مسلم تحفظات کا جائزہ لینے کے لئے جو کمیٹی تشکیل دی جائے گی اس کی قیادت ایک ریٹائرڈ جج کریں گے ۔
غریب مسلم نادار لڑکیوں کی شادی کے لئے شادی مبارک اسکیم کو شروع کیا گیا ہے اس اسکیم کے تحت غریب لڑکی کی شادی پر حکومت کی جانب سے51ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔ درج فہرست قبائل کو بھی 12فیصد تحفظات فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ حکومت نے آٹو اور ٹریکٹر کے ٹیکس کو معاف کردیا ہے ۔ ٹیکس کے تحت حکومت کو گزشتہ کئی برسوں سے76کروڑ روپے کی رقم باقی تھی اس رقم کو بھی معاف کردیا گیا ۔ معمرین ، بیواؤں کے وظائف کو200سے بڑھا کر ایک ہزار روپے اور معذورین کے وظائف کو500روپے سے بڑھا کر1500روپے کردیا گیا ہے ۔ اضافی رقم نومبر سے ادا کی جارہی ہے ۔ علیحدہ تلنگانہ کا مطالبہ کرتے ہوئے جانوں کی قربانی دینے والے462افراد کے ہر ایک خاندان میں10لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ تحریک کے دوران جن نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ان مقدمات سے دستبرداری کی جارہی ہے ۔ حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق سرکاری ملازمین کو تلنگانہ انکریٹمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔ ملازمین کے لئے مرکزی حکومت کے ملازمین کی طرز پر تنخواہیں اداکرنے سے بھی حکومت نے اتفاق کرلیا ہے ۔ خلیج ممالک کے متاثرین کے لئے خصوصی پیاکیج جاری کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد شہر میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کرنے کے لئے پولیس کو عصری بنایاگیا ۔ شہر میں پولیس کے لئے350کروڑ روپے سے نئی گاڑیوں کو خریدا گیا ۔ حکومت نے3600پولیس ملازمین کے تقررات کی بھی اجازت دی ہے ۔ جرائم پر قابو پانے کے لئے محکمہ پولیس کو جی پی ایس اور انٹر نیٹ سے لیس کیا گیا ہے ۔ حیدرآباف کو سیف اور اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہین ۔ حیدرآباد کے ہر چوراہا پر24گھنٹے نظر رکھنے کے لئے عصری کیمروں کا استعمال کیاجارہا ہے ۔ شہر مین مزید سی سی کیمروں کو نصب کیاجائے گا ۔ شہر میں وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ عنقریب حیدرآباد میں4Gوائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔ شہر میں خواتین کے تحفظ کے ل ئے سخت انتظامات کئے جارہے ہین ۔ ملازم پیشہ خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات کو ختم کرنے کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ حکومت نے مشن ویمنس پراٹیکشن کے نام سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ۔ جس کے تحت زندگی کے تمام شعبہ حیات میں کام کرنے والی خواتین کے تحفظ پر نظر رکھی جائے گی ۔ سنگل ونڈو سسٹم کے تحت صنعتوں کے قیام کی منظوری دی جارہی ہے ۔ صنعتوں کے قیام کے لئے سرکاری اراضیات کے ساتھ مختلف رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ گنڈی پیٹ اور حمایت ساگر کی صفائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کسانوں کے قرض کی معافی کے لئے کروڑہا روپے کی منظوری شامل ہیں ۔

Telangana TRS govt completed 6-month rule

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں