چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کا حملہ - سی آر پی ایف کے 14 سپاہی ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کا حملہ - سی آر پی ایف کے 14 سپاہی ہلاک

رائے پور
پی ٹی آئی
ماؤ نوازوں نے آج چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں انسانی ڈھال کا استعمال کرتے ہوئے دو آفیسروں کے بشمول سی آر پی ایف کے14سپاہیوں کو ہلاک اور اتنے ہی لوگوں کو زخمی کردیا۔ نکسلائٹس کی سرگرمیوں کا مرکز سمجھے جانے والے اس علاقہ میں د س دنوں میں یہ ایسا دوسرا حملہ ہے ۔ چھتیس گڑھ کے ایک سینئیر پولیس آفیسر نے بتایا کہ مسلح نکسلائٹس کے ایک بڑے گروپ کی جانب سے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے دستہ پر یہ حملہ جنوبی بستر علاقہ کے گھنے جنگلات میں دن کے ساڑھے دس بجے رائے پور سے450کلو میٹر دو واقع چنتا گفا کے قریب کیا گیا جہاں کئی دنوں سے تلاشی آپریشن کیاجارہا تھا ۔ چھتیس گڑھ کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نکلس آپریشن آر کے وج نے بتایا کہ دو آفیسرس ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک ڈپٹی کمانڈنٹ اور ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ رینک کے حامل ہیں ۔ ڈپٹی کمانڈنٹ اور سسٹنٹ کمانڈنٹ کی شناخت ڈی ایس ورما اور راجیش کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ سی آر پی ایف کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ایک درجن سے زائد سپاہی زخمی ہوئے ہیں اور انکاؤنٹر میں ماؤنوازوں کے بھی ہلاک یا زخمی ہونے کا امکان ہے جسکے دوران باغیوں نے بے تحاشہ فائرنگ کی تھی۔ یہ دستہ سی پی آر ایف کی223اور206بٹالین کے سپاہیوں اور اس کی کمانڈنٹ کو براپر مشتمل تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اس حملہ کی مذمت کی اور اسے تشدد کی ظالمانہ اور بزدلانہ حرکت قرار دیا ۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وہ منگل کو چھتیس گڑھ روانہ ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ میں ۃمارے بہادر سی آر پی ایف سپاہیوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے جانیں قربان کیں ۔ یہ بزدلانہ حرکت ہے۔ میں تشدد کی اس ظالمانہ کارروائی کی مذمت کرتا ہوں ۔ راجناتھ سنگھ نے چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر رمن سنگھ سے بات چیت کی اور ان سے کہا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں ۔ سی آر پی ایف کے ایک افیسر نے بتایا کہ ماؤ نوازوں نے مقامی افراد یا دیہاتیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سی آر پی ایف کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی اس ی وجہ سے فورس کو تحمل کے ساتھ جواب دینا پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دستہ آپریشن کے سلسلہ میں پچھلے دس دن سے جنگلوں میں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر مہلوکین کو گولیاں لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور نعشوں کو ذریعہ طیارہ جگدل پور منتقل کیاجائے گا اور منگل کو ریاستی دارالحکومت پہونچا یاجائے گا ۔ علاقہ میں کمک روانہ کی جارہی ہے اور سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل چھتیس گڑھ ایچ ایس سدھو کی قیادت میں سیکوریٹی فورسس نے ایک کارروائی شروع کی ہے ۔

Maoists Kill 14 CRPF Personnel in Chhattisgarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں