موافق کسان اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-31

موافق کسان اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت - مودی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندرمودی نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ میگا آبپاشی اسکیم پر عاجلانہ عمل آوری کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے وزارت آبی وسائل کے عہدیداروں کو بھی ہدایت دی کہ دریاؤں کو مربوط کرنے کے پراجکٹوں کی شناخت کریں تاکہ یہ پراجکٹس فوری شروع کئے جاسکیں ۔ آج ایک اعلیٰ سطحی وزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ، متعلقہ عہدیداروں کویہ بھی ہدایت دی کہ پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا( پی ایم کے ایس وائی) کو تیزی کے ساتھ روبہ عمل لایاجائے ۔ اس یوجنا کا اعلان، وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اپنی بجٹ تقریر میں کیا تھا ۔ اس یوجنا( منصوبہ) کا مقصد ہر کھیت کے لئے آبپاشی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گیارنٹی ایکٹ(MNREGA) کو پی ایم کے ایس وائی کے مجموعی منصوبہ کے ساتھ مربوط کیاجاسکتا ہے ۔ایک سرکاری بیان میں بتایا گیاہے کہ مودی نے کہا’’ پی ایم کے ایس وائی‘‘ کے ذریعہ ہر کھیت کے لئے آبپاشی سہولت فراہم کرنے کے مقصد کی تکمیل کے لئے ہمہ جہتی طریقہ کار اختیار کیاجائے ۔ وزیر اعظم نے ملک بھر میں آبی ذخائر کی شناخت اور ان ذخائر کی جامع نقشہ کشی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ مواضعات کی رہنمائی کے لئے سٹیلائٹ تصاویر اور تھری ڈی فوٹو گرافی کو استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’’ وزیر اعظم نے متعلقہ محکمہ جات سے خواہش کی ہے کہ وہ ایسے ترقی پسند کسانوں کی شناخت کے امکانات کا جائزہ لیں جو پانی کو محفوظ رکھنے کی اسکیم پر عمل میں سبقت لے جاسکتے ہیں اور آبپاشی کی اختراعی تدابیرکو اختیار کرسکتے ہیں ۔وزیر اعظم نے اہم قصبات اور شہروں میں پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے پراجکٹوں کو مربوط کرنے پر زور دیا اور قریبی دیہی علاقوں میں آبپاشی کی سہولتوں کی فراہمی کی اہمیت کوواضح کیا۔

Speed up irrigation projects, identify rivers for linking: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں