دہلی میں سلامتی کی صورتحال پر خصوصی اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-31

دہلی میں سلامتی کی صورتحال پر خصوصی اجلاس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج وزیر دفاع منوہر پاریکر ، قومی سلامتی مشیر اجیت دووال اور فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملک کی مجموعی علامتی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں یوم جمہوریہ پریڈ کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا کیونکہ اس بار امریکی صدر بارک اوباما راج پتھ پر ہونے والی پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں ۔ اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد جنرل سوہاگ نے صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس میں سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس اجلاس میں خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ اور انٹلیجنس ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدہ داروں نے بھی شرکت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ تشدد سے متاثرہ آسام اور بنگلور کی بی جہاں اتوار کو بم دھماکہ ہوا تھا، سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندستان نے شورش پسند گروپوں کو جو بھوٹا ن میں پناہ لئے ہوئے ہیں کا پتہ چلانے کے لئے پڑوسی ملک سے رابطہ قائم کیا ہے ۔ اس کے علاوہ فوج کو شامل مشرقی ریاستوں میں تلاشی مہم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر دہشت گرد حملے کرنے پاکستانی عسکری گروپ کی دھمکیوں کے پیش نظر اس مرتبہ دہلی میں سیکوریٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے ۔

Rajnath Singh reviews security situation ahead of US President Barack Obama visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں