شمالی ہند میں گہرے کہر اور سردی کی شدت جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-31

شمالی ہند میں گہرے کہر اور سردی کی شدت جاری

نئی دہلی
آئی اے این ایس
گہرے کہر نے قومی دارالحکومت دہلی میں ہنوز اپنی لپیٹ میں رکھا ہے جس کے باعث تقریباً89ٹرینوں میں سے6ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب دہلی میں صبح کے اوقات میں حد نظر50میٹر سے کم رہی ۔ شمالی ریلوے کے مطابق گہرے کہرکے باعث79ٹرینوں کو تاخیر سے روانہ کیاجارہا ہے ۔ جبکہ10ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی لائی گئی ہے اور6ٹرینوں کو منسوخ کردیاگیا ہے ۔ انڈیا میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اقل ترین درجہ حرارت معمول کے اوسط درجہ حرارت سے4.5سے نیچے گر کر3 ڈگری سلسیس ہوگیا ہے ۔ صبح کے اوقات میں گہرا کہر رہ رہاہے ۔ جب کہ دن کے اوقات میں مطلع صاف دکھائی دے رہا ہے ۔ دن کے اوقات میں اعظم ترین درجہ حرارت20ڈگرسی سلیس ہونے کی توقع ہے ۔ ہماچل پردیش میں سخت سردی کی لپیٹ میں ہے جب کہ ریاست کا سب سے سرد علاقہ کیلانگ میں درجہ حرارت منفی7.3درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شملہ میں جہاں سردیوں میں بھی روشن دن رہتا درجہ حرارت منگل کو2.9ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ جب کہ پیر کو درجہ حرارت 3.1ڈگری سلسیس تھا۔ محکمہ موسمیات نے اختتام سال پر یہاں برفباری کی پیش قیاسی نہیں کی ہے تاہم ریاست کے مغربی حصوں میں برفباری کی توقع ہے ۔ پنجاب اور ہریانہ میں سخت سردہواؤں اور گہرے کہر کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث عام زندگی ہنوز متاثر ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ منگل کو امرتسر، لدھیانہ، پٹیالہ میں حد نظر کی سطح50میٹر سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ۔

Cold wave, fog continues in north India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں