ستیم کمپیوٹر کیس - راما لنگا راجو کو 6 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-09

ستیم کمپیوٹر کیس - راما لنگا راجو کو 6 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
ستیم کمپیوٹرس کے بانی بی راما لنگا راجو اور ان کے بھائی منیجنگ ڈائرکٹر راما راجو اور دیگر ڈرائرکٹرس کو معاشی جرائم کے جج نے6ماہ قید با مشقت10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ۔ مرکزی کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحقیقاتی شعبہ سیریس پلاٹ انوسٹگیشن آفس نے14ہزار کروڑ روپے کے اسکینڈل کی تحقیقات کی تھی ۔2009ء میں راما لنگا راجو اور دیگر افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی جس کا فیصلہ آج سناتے ہوئے مختلف افراد کو چھ ماہ قید با مشقت اور دس ہزار روپے تا دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کی اگیا ۔ اور سابق ڈائرکٹر جی پی کرشنا کو دو کروڑ 66لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔6شکایتیں جن میں راما لنگا راجو کے خلاف بھی شکایت شامل تھی ۔ جس میں سے ایک شکایت مسترد کردی گئی اور مابقی شکایتوں میں سزا پر ایکساتھ عمل ہوگا ۔ ستیم کے سابق منیجنگ ڈائرکٹر رامار راجو، سابق چیف فینانشیل آفیسر وی سرینواس ، سابق ڈائرکٹر رام مائینم پٹی کو سزائے قید اور جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ سابق ڈائرکٹر کرشنا جی پی منگلم سرینواس ، ونود کے دھام ، حکومت کے سابق کابینی سکریٹری کے آر پرساد، سابق ڈائرکٹر آئی آئی ٹی پروفیسر وی ایس راجو، سابق ڈین انڈین اسکولس آف بزنس پروفیسر رام موہن راؤ کو فی کس بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کی اگیا ۔ پالیپوجی کرشنا کودو کروڑ66لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ بعض ملزمین نے کمپاؤنڈنگ فیس ادا کردی تھی انہیں رہا کردیا گیا ۔ ملزمین نے اعلیٰ عدالت میں اپیل کرنے کے لئے فیصلہ کو عارضی طور پر معطل کرنے کی درخواست کی جس پر جج لکشمن نے30دنوں کے لئے فیصلہ کو التوار میں رکھا۔ ستیم کمپیوٹرس کے اسکیام میں ایک اور مقدمہ جس کی تحقیقات سی پی آئی نے اس کا فیصلہ23دسمبر کو صادر کیاجائے گا۔ جملہ ملزمین کی تعداد11تھی ۔ فیصلہ کے وقت تمام ملزمین سوائے پالیپھو عدالت میں موجود تھے۔

Satyam scam: Ramalinga Raju gets 6 months imprisonment, fined Rs 10 lakhs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں