پی ٹی آئی
مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی نے آج کہا ہے کہ مرکز اور تلنگانہ حکومت کے عہدیدار ریاست میں پرانہتا ، چیوڑلہ آبپاشی پراجکٹ کو قومی درجہ دینے کے مطالبہ پر آپس میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج نئی دہلی میں اوما بھارتی سے ملاقات کر کے پرانہتا ، چیوڑلہ آبپاشی پراجکٹ کو قومی درجہ دیتے ہوئے اس کے تعمیری کاموں کے آغاز کا مطالبہ کیا ۔ مرکزی وزیر آبی وسائل کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اور وزارت آبی وسائل کے عہدیدار آپس میں مل بیٹھ کر مسئلہ پر بات چیت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ7تا8دن میں اس مسئلہ پر بات چیت ہوگی۔ انہوں ںے کیے چندر شیکھر راؤ کو تیقن دیا کہ ان کی وزارت پراجکٹ کے بارے میں مثبت رویہ اختیار کرے گی ۔ اوما بھارتی نے بتایا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے چنددیگر آبی وسائل پراجکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزارت آبی وسائل میں دستیاب ذرائع نے بتایا کہ پرانہتا ، چیوڑلہ پراجکٹ دریائے گوداوری کی معاون ندی پرانہتا کا پانی چیوڑلہ کو منتقل کرنے سے متعلق ہے جس سے نئی ریاست کی15لاکھ ہیکٹر اراضی کی آبپاشی سہولتیں مہیا ہوجائیں گی ۔
چندر شیکھر راؤ نے دیوادولا پراجکٹ پر بھی اوما بھارتی سے بات چیت کی ۔ انہوں نے تلنگانہ میں پینے کے پانی کی سربراہی کے لئے100کروڑ روپے جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے مشن کاکتیہ کوروبعمل لانے میں بھی مرکزی وزارت سے تعاون طلب کیا۔ انہوں نے مشن کاکتیہ کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی کو شرکت کی دعوت بھی دی ۔
CM KCR urges center to confer national status on Pranahita-Chevella project
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں