مودی کی ریالی کے لئے جموں سے لوگوں کو لایا گیا - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-09

مودی کی ریالی کے لئے جموں سے لوگوں کو لایا گیا - عمر عبداللہ

سری نگر
یو این آئی
چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ علیحدگی پسند سے سیاست داں بنے سجاد غنی لون کے حامیوں اور جموں سے تعلق رکھنے والے افراد کو80گاڑیوں میں بھر کر سری نگر لے جایا گیا ، تاکہ وہ وزیر اعظم کے جلسہ میں شریک ہوسکیں۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ انہیں اسٹیڈیم کی طرف جانے والے افراد کی گاڑیوں پر ایک بھی پرچم یا بیانر نظر نہیں آیا ۔ عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ اسٹیڈیم آنے والے کسی بھی گاڑی پر مجھے بی جے پی کا ایک بھی پرچم یا بیانر نظر نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ کانگریس کے حامی قائدین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بی جے پی کی ریالی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کا انتظام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں دوست یا دشمن کے بارے میں کچھ کہنا دشوار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں میں بنی ہال سے دو ٹرینیں بھر کر لوگوں کو لای اگیا ۔ اگر ایسا ہی ہے تو یہ ریالی وہیں کیوں نہیں کی جاتی ۔ اسی دوران موصولہ آئی اے این ایس کی اطلاع کے بموجب پیپلز کانفرنس کے قائد اور ریاستی اسمبلی انتخابات میں امید وار سجاد لون نے آج عمر عبداللہ کے اس الزام کی تردید کی کہ انہوں نے سری نگر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریالی میں شرکت کے لئے 80گاڑیوں کے ذریعہ لوگوں کو منتقل کیا ہے۔ سجاد نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی کا ڈر نہیں ، تاہم اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے بی جے پی کی ریالی میں شرکت کے لئے پارٹی کے حامیوں کو بھیجا ہے ۔ سجاد نے کہا کہ میرے خیال میں عمر ، نئی نسل کے سیاسی قائد ہیں جو جھوٹ نہیں بولتے، لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے دروغ گوئی سے کام لیا ہے کہ آج میں نے سری نگر میں بی جے پی کی ریالی میں شرکت کے لئے اپنے حامیوں کو روانہ کیا ہے ۔

People from Jammu being brought for PM Narendra Modi's Srinagar rally: Omar Abdullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں