رشوت کیس کے خلاف سپریم کورٹ میں خالدہ ضیا کی اپیل مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

رشوت کیس کے خلاف سپریم کورٹ میں خالدہ ضیا کی اپیل مسترد

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کی اصل اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو آج اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب سپریم کورٹ نے رشوت کے ایک معاملہ میں ان کے مواخذہ کو چیالنج کرت ہوئے دائر کردہ اپیل کو مسترد کردیا ہے اس طرح ان کے خلاف مقدمہ کی راہ ہموار ہوگئی ہے جس میں اگر وہ قصوروار قرار دی جاتی ہے تو انہیں سزائے عمر قید ہوگی۔ چیف جسٹس ایم مزمل حسین کی زیر قیادت وزارت عظمیٰ کی پانچ رکنی بنچ نے ان کے مرحوم والد و سابق صدر ضیاء الرحمن کے نام سے موسوم ایک چیارٹبل ٹرسٹ میں رشوت ستانی کے تحت دائر مقدمہ کے خلاف ان کی اپیل کو مسترد کردیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے اپیلیٹ ڈیویژن نے ضیاء چیارٹیبل ٹرسٹ کے کیس کے خلاف ان کی اپیل کو خارج کردیا ہے ۔ انہیں اب مسٹرو پولیٹن اسپیشل جج کی عدالت میں مقدمہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔69سالہ خالدہ ضیاء پر ٹرائل کورٹ کے فرد جرم کو ہائی کورٹ کی طرف سے جائز قرار دینے کے بعد لمحہ آخر کی کوشش کے طور پر سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھیں ۔

Bangladesh Supreme Court Clears Way for Khaleda Zia's Trial on Graft Charges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں