آئی ایس آئی نے چنئی میں امریکی سفارتخانہ پر حملہ کی سازش رچی تھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

آئی ایس آئی نے چنئی میں امریکی سفارتخانہ پر حملہ کی سازش رچی تھی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
چینائی میں امریکی سفارتخانہ پر حملہ کے لئے دہشت گردی منصوبہ کا کوڈ نام ’’ویڈنگ بال‘‘ رکھا گیا تھا اور اسے عملی جامہ پہنانے والے دہشت گردوں کوCooksکا کوڈ نام دیا گیاتھا ۔ جو جزائر مالدیپ سے ہندوستان میں داخل ہونے والے تھے ۔ اس ناکام سازش کی تفصیلات این آئی اے کے نامزد خصوصی جج (پونا ملی، چینائی(کے32صفحات پر مشتمل عدالتی احکام میں بتائی گئیں۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) ان عدالتی احکام کی روشنی میں جلد از جلد دورہ سری لنکا کے لئے اپنے کیس کو مضبوط بنائے گی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زائد از دو ماہ قبل یہ تجویز وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو پیش کردی گئی تھی۔ ایک سری لنکائی شہری شاکر حسین نے جنوبی ہند میں دہشت گرد حملہ کرنے پاکستان کی آئی ایس آئی کی اس مبینہ سازش کو بے نقاب کیا تھا۔ اسے سازش کا حصہ ہونے کے جرم میں اسے28نومبر کو پانچ سال کی سزائے قید سنائی گئی ۔ حسین جس نے این آئی اے کی جانب سے اس پر عائد کردہ الزامات کو تسلیم کرلیا، سری لنکا میں اس وقت کے پاکستانی سفارت کار عامر زبیر صدیقی کے رول کو بھی اجاگر کیا جنہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ عدالتی احکام میں صدیقی پر ہندوستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون کی مختلف دفعات کے تحت بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ شاکر حسین نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے مختلف پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ اپنی ملاقات کی تفصیلات بیان کی ہیں ۔ اس نے بنکاک میں دو فدائین سے اپنی ملاقات کے بارے میں بھی بتایا ۔ عدالتی احکام کے مطابق ایک پاکستانی عہدیدار نے جو صدیقی سے اعلیٰ عہدہ رکھتا تھا ۔ حسین کو بتایا تھا کہ چینائی میں امریکی سفارت خانہ پر حملہ کی سازش کو ویڈیگ بال کا کوڈ نام دیاجائے گا اور اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے والے دو دہشت گرد گروپوں کوCooksکا نام دیا گیا تھا ۔ قونصل خانہ میں نصب کیے جانے والے بموں کوSpiceکا نام دیا گیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ اس کیس میں کئی الجھنیں ہیں جنہیں فوری دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسی لئے این آئی اے ٹیم کے دورہ سری لنکا سے تحقیقاتی ایجنسی کو اس کیس میں ملوث بعض سری لنکائی شہریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے میں مدد ملے گی ۔

Terror plot to attack US consulate in Chennai codenamed 'wedding hall'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں