برطانیہ میں مسلمانوں کو حصول ملازمت میں بدترین تعصب کا سامنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

برطانیہ میں مسلمانوں کو حصول ملازمت میں بدترین تعصب کا سامنا

لندن
آئی اے این ایس
برطانیہ میں مسلمان روزگار کے معاملہ میں زبردست جانبداری کا شکار ہیں ۔ ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ یکساں عمر اور قابلیت کے لحاظ سے کسی بھی ملازمت کو حاصل کرنے میں گوروں، برطانوی عیسائیوں کے مقابلہ میں مسلم مرد کے امکانات76فیصد کم ہیں جب کہ مسلم خواتین کے مقامی سفید فام عیسائی خواتین کے مقابلہ میں نوکری حاصل کرنے کے امکانات65فیصد کم ہیں ۔ یہ آزادانہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ تحقیق کنندگان نبیل خطاب اور ران جانسٹن نے یہ بات بتائی ۔ ان تحقیق کنندگان نے برطانیہ کے لیبر فورس سروے کی معلومات پر انحصار کرتے ہوئے یہ رائے دی کہ روزگار کے امکانات میں مسلمان فائدہ میں نہیں ہیں ۔ برسٹل یونیورسٹی کے تحقیق کنندہ نبیل خطاب نے کہا کہ اسلامو فوبیہ کے بڑھتے تنازعہ میں مسلمانوں کو وفادار نہیں سمجھا جارہا بلکہ انہیں خطرہ تصور کیاجارہا ہے ۔ خطاب نے کہا کہ کمپنیوں کو قابل مسلمانوں کوملازمت دینے میں حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بہتر یافت یاپھر نوکری کے لئے درخواست دینے پر مسلمانوں پر زیادہ مار پڑ رہی ہے۔ یہ صورتحال برطانیہ کی ہمہ نسلی اور ہمہ تہذیبی سوسائٹی کے لئے خوش آئند نہیں ہوگی ۔ قابل سیاہ فام اور مسلمانوں کو باہر رکھنے کی صورت میں وہ ایک دوسرے سماج کے ساتھ متحد ہوسکتے ہیں ۔ اس تحقیق کے مطابق مردوں میں ہندوستانی مسلمانوں کے ملازمت حاصل کرنے37فیصد ، پاکستانی مسلمانوں کے59فیصد، سیاہ فام مسلمانوں کے64فیصد اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کے66فیصد امکانات کم ہیں۔

Muslims face worst job discrimination in Britain: Study

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں