شمال مشرق کے لئے 28 ہزار کروڑ کا ریلوے پیکیج - مودی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

شمال مشرق کے لئے 28 ہزار کروڑ کا ریلوے پیکیج - مودی کا اعلان

کوہیما
پی ٹی آئی
شمال مشرق کو ملک کے دیگر حصوں سے مربوط کرنے کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مرکز علاقہ میں نئی ریلوے لائن بچھانے کے لئے28ہزار کروڑ روپے فراہم کرے گی اور علاقہ کے سیاحتی مراکز کو ترقی دے گی ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مرکز نے علاقہ میں2Gموبائل سرویس فراہم کرنے 5ہزار کروڑ روپے منظور کئے ہیں ۔ نریندر مودی نے ناگا لینڈ کے سب سے بڑے سالانہ ہارن بل تہوار کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ملک اور بیرون ملک سے اس علاقہ میں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ سیاحوں کے لئے یہ ایک پرکشش مقام ہے لیکن یہاں سفری سہولتوں کی ضرورت ہے ۔ جب تک ہم سڑک ، ریل اور فضائی رابطوں کو بہتر نہیں بنائیں گے سیاحت کو فروغ دینا بے حد دشوار ہے ۔ چنانچہ علاقہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مرکز نئی ریلوے لائن پراجکٹ کے لئے28ہزار کروڑ روپے فراہم کرے گا ۔ انہوں نے علاقہ میں14نئی ریلوے لائسنس کی منظوری کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ ترقی کے لئے برقی ، زندگی کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے شمال مشرقی علاقہ میں برقی نظام کو بہتر بنانے کے لئے پانچ ہزار کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں اس سے ناگا لینڈ کے بشمول چھ ریاستوں کو فائدہ پہنچے گا مرکز کا نشانہ سال کے365دن 24گھنٹے برقی کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج انفراسٹرکچر کا تصور بدل گیا ہے ۔ سڑک اور ریل رابطوں کے علاوہ انٹر نیٹ اور ڈیجیٹل سہولتوں کی ضرورت ہے ۔ نوجوان موبائل فون اور انٹر نیٹ کے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ ان کی حکومت نے منی پور میں ایک قومی اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا منصوبہ کیا ہے جس سے علاقہ کے عوام کو فائدہ پہونچے گا۔

PM Modi announces Rs 28000 cr package for new railway lines in Northeast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں