وائس چانسلر اے ایم یو مرکزی حکومت کے دباؤ میں - طلبا یونین کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

وائس چانسلر اے ایم یو مرکزی حکومت کے دباؤ میں - طلبا یونین کا الزام

علی گڑھ
پی ٹی آئی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے راجہ مہندر پرتاپ پر سمینار منعقد کرنے کے فیصلہ پر طلباء یونینوں نے سخت تنقید کی ۔ ان یونینوں نے الزام عائد کیا کہ وائس چانسلر بی جے پی حکومت کے دباؤ کے آگے جھک گئے لیکن وائس چانسلر نے یہ کہتے ہوئے الزام کو مسترد کردیا کہ یہ غلط فہمی ہے ۔ بی جے پی نے علی گڑھ یونیورسٹی کے کیمپس میں راجہ مہندر پرتاپ کی صد سالہ تقریب منعقد کرنے کے اپنے منصوبہ کو اس وقت واپس لے لیا جب وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی مہندر پ رتاپ کی خدمات پر ایک سیمنار منعقد کرے گی۔ گزشتہ رات اے ایم یویونین نے ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے وائس چانسلر کی جانب سے مرکز کی بی جے پی حکومت کے دباؤ میں سمینار منعقد کرنے کے فیصلہ پر تنقید کی ۔ وی سی ضمیر الدین شاہ نے آج پی ٹی آئی کو بتایا کہ یونیورسٹی کے بعض گوشوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ میں نے مرکزی حکومت کے دباؤ کے تحت فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات بالکلیہ طور پر غلط ہے۔ سمینار منعقد کرنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے تاکہ ہندوستان کی جدو جہد آزادی میں اپنی گرانقدر خدمات انجام دینے والوں کی زندگی پر روشنی ڈالی جاسکے جنہیں ہم نے بھلا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمینار بہت جلد اے ایم یو میں منعقد کیاجائے گا، حالانکہ بعض طلباء قائدین اس تعلق سے تحفظات رکھتے ہیں ۔ ضمیر الدین شاہ نے مرکز کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی قائدین کی جانب سے اے ایم یو کیمپس میں مہندر پرتاپ کی100ویں یوم پیدائش تقریب منعقد کرنے کے منصوبہ سے طلباء میں بے چینی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث ہوسکتا ہے ۔ مجاہد آزادی راجہ مہندر پرتاپ نے اے ایم یو کے لئے زمین کا عطیہ دیا تھا ۔ طلباء یونین نے کل ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سماج میں صف بندی کے لئے تقاریب منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اے ایم یو اسٹونٹ یونین کے صدر عبداللہ عزام نے کہا کہ وہ سمینار کے مخالف نہیں ہیں لیکن یہ احساس ہے کہ وائس چانسلر مرکز کی زیر اقتدار پارٹی کے دباؤ کے آگے جھک گئے ۔ ہمیں اندیشہ ہے کہ این ڈی اے حکومت اس ادارہ کی خود مختاری کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

Raja row: Students' Union accuses AMU VC of succumbing to pressure of BJP government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں