آپ کی عدالت 21 سالہ تقریب - صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

آپ کی عدالت 21 سالہ تقریب - صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی شرکت

aap-ki-adalat
نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی سربراہ امیت شاہ ان اہم شخصیات میں شامل ہیں جو2دسمبر کو مشہور ٹیلی ویژن پروگرام ’’ آپ کی عدالت‘‘ کی 21سالہ تقریب کے موقع پر شرکت کریں گے ۔ انڈیا ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریتو دھون نے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر منعقدہونے والے پروگرا م میں سینئر کابینی وزراء ارون جیٹلی، راجناتھ سنگھ، سشما سوراج اور نتن گڈ کری کے علاوہ بالی ووڈ ادکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سرکرد ہ بیورو کریٹ جج ، کرکٹ کھلاڑی، روہانی پیشوا، سینئر سیاستداں بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ ریتو دھون نے کہا کہ ان تین خان اداکار کے علاوہ دپیکا پڈوکون ، رانی مکرجی ، ہیما مالینی ، انیل کپور اور انوپم کھیر ، شتروگھن سنہا اور سناکشی سنہا ، گلوکار ادت نارائن، سونو نگم ، اور دلیر مہندی بھی موجود رہیں گے ۔ آپ کی عدالت پروگرام میں شرکت کرنیو الی مشہور شخصیات بال ٹھاکرے ، راجیش کھنہ ، راجیش پائیلٹ، پرمود مہاجن اور غزل گلو کار جگجیت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔

Pranab, Modi, 3 Khans to attend 21 Years Of Aap Ki Adalat show

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں