تلنگانہ ملازمین کے لئے نئے پے ریویژن کمیشن کے قیام کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-31

تلنگانہ ملازمین کے لئے نئے پے ریویژن کمیشن کے قیام کا اعلان

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اعلان کیا کہ آئندہ سال جنوری کے تیسرے ہفتہ میں ملازمین کے لئے نیا پے ریویژن کمیشن قائم کیاجائے گا ۔ ٹی آر ایس حکومت ملک کی تمام ریاستوں کے مقابلے میں ملازمین دوست حکومت ثابت ہوگی ۔ رویندر بھارتی میں تلنگانہ ملازمین کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنکرانتی کے بعد ریاست کا مالی موقف دیکھتے ہوئے حکومت آزادانہ موقف اختیار کرے گی ۔ ملازمین کو اعتماد میں لینے کے بعد ہی حکومت عوام کی بہتر خدمت کرسکتی ہے ۔چیف منسٹر ٹی این جیاوز2015ء کی ڈائری اور کیلنڈر کی رسم اجراء انجام دے رہے تھے ۔ اس موقع پر تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدر نشین کے سوامی گوڑ، وزراء ٹٰ ہریش راؤ ، پی مہیندر ریڈی ، ناگیشور راؤ ، ٹی این جی اوز کے صدر دیوی پرساد ، تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر نشین ایم کودنڈا رام بھی موجود تھے ۔ ملازمین پر تنقینات کی بوچھار کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ لاگت کی بنیاد پر راجیو سوا گرہ اسکیم کے تحت ملازمین کو نفع نقصان کے بغیر مکانات فراہم کئے جائیں گے ۔ قناونی رائے لی جاکر42دن کی ہڑتال کی تنخواہ دی جائے گی۔ ہیلتھ کارڈس بھی دئیے جائیں گے ۔ جو دوسری ریاستوں کے لئے ایک مثال رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین پر پورا بھروسہ رکھتا ہوں ۔ برقی پیداوار ، پینے کے پانی کی گرڈ کی عمل آوری میں وہ پورا رول ادا کریں گے ۔ تلنگانہ حکومت صرف41آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں سے کام کرنا شروع کیا ۔ آل انڈیا سرویسس کے عہدیداروں کو فراہم کرنے دیجئے جس کے بعد میں تمام محکمہ جاتوں کو پر کردوں گا ۔ اس کے بعد ہی ہمارے منصوبہ عملی شکل اختیار کریں گے ۔ اور ہماری ریاست ترقی کی جانب گامزن ہوگی۔ انہوں نے تیقن دیا کہ شوہر اور بیوی ملازمین کو ایک ہی مقام پر تعینات کیاجائے گا ۔ کے سی آر نے ملازمین کو ایک اور انکریمنٹ جاری کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے ملازمین سے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ در پیش ہو وہ راست ان کے علم میں لائیں ۔ تمام ڈسٹرکٹ کلکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ملازمین کے ساتھ بہتر سلوک کرے۔

Pay revision for Telangana employees in January: CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں