فلسطینی متحدہ حکومت کی میعاد کی تکمیل کے خلاف حماس کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

فلسطینی متحدہ حکومت کی میعاد کی تکمیل کے خلاف حماس کا انتباہ

غزہ
آئی اے این ایس
فلسطینی تنظیم حماس نے یہ انتباہ دیا کہ فلسطینی متحدہ حکومت کی میعاد جاریہ ہفتہ مکمل ہوجائے گی۔ ژنہو ا نیوز ایجنسی نے غزہ میں حماس ترجمان سمیع ابوزہری کے حوالہ سے بتایا کہ معاہدہ کی دفاعت کے مطابق متحدہ حکومت کی میعاد2دسمبر کو ختم ہوجائے گی ۔ متحدہ حکومت پر اپریل میں ایک معاہدہ طے ہوا تھا جس کے بعد 2جون کو اس کی تشکیل عمل میں آئی ۔ حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی فلسطینیوں میں سات سال سے جاری داخلی اختلافات کا خاتمہ ہوا ۔ ابو زہری نے بتایا کہ یاتو حکومت کی میعاد میں توسیع کی جائے یا پھر نئی حکومت تشکیل دی جائے ۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران حماس اور صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ دونوں ہی جماعتیں مفاہمتی معاہدہ پر دستخط کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کررہی ہیں۔ زہری نے حالات کے پس منظر میں کہا کہ مستقبل سے متعلق تبادلہ خیال اور بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔ حکومت کی میعاد میں توسیع یا اس میں ردو بدل بات چیت ، تبادلہ خیال اور اتفاق رائے کے ذریعہ ہونی چاہئے ۔ دریں اثناء فتح پارٹی کے ایک سینئر رکن فیصل ابو شہلا نے اس بات سے صاف انکار کیا کہ متحدہ حکومت کی کوئی میعاد مقرر کی گئی تھی ۔ جون میں تشکیل حکومت کے وقت ہم نے چھ ماہ بعد انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا ۔ معاہدہ کی کسی بھی شق سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ حکومت صرف چھ ماہ کے لئے تشکیل دی گئی تھی۔ موجودہ حالات میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں