اخوان المسلمون کے ایک قائد اور دیگر 25 کو جیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

اخوان المسلمون کے ایک قائد اور دیگر 25 کو جیل

قاہرہ
رائٹر
مصر کی ایک عدالت کی توہی نکرنے کی وجہ سے اخوان المسلمون کے ایک قائد اور دیگر25کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ایک روز قبل معزول صدر حسنی مبارک کے خلاف کیس خارج کردیا گیا تھا ۔ شعبان الشامی کی عدالت نے اخوان کے قریب100قائدین پر 2011ء سے چل رہے کیس میں سزا سنائی ۔ اخوان کے جنرل محمد بدیع گروپ کے ان سینکڑوں افراد میں شامل ہیں جنہیں موت کی سز ا اور طویل قید کی سزائین سنائی جاچکی ہیں جس پر مغربی حکومتوں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے بد حد نکتہ چینی کی ہے۔ ان مقدمات کے بعد کل جو فیصلہ آیا ہے اس میں اخوان کے100سے زیادہ حامیوں پر2011ء میں مبارک کے خلاف عوامی بغاوت کے دوران جیلوں میں زبردستی داخل ہونے کے الزام میں مقدمہ چلا گیا تھا ۔ جج نے مدعا لیہان کو اس لئے سزا سنائی تھی کیونکہ جج کے فیصلہ پر ان افراد نے ناجائز نعرے لگائے تھے ۔ خاص بات یہ ہے کہ تحریر چوک بغاوت کے دوران احتجاج کرنے والوں کی ہلاکت کے لئے مبار ک پر جو مقدمہ چلایاگیا تھا اس میں مبارک کو کل سزا سنائے جانے کے بجائے مقدمہ ہی خارج کردیا گیا جب کہ عدالت کے اندر شور مچانے کے لئے غیر معمولی طور پر اتنی سخت سزا سنائی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ تحریر چوک اس کی بغاوت کے نتیجہ میں ہی مبارک کی30سالہ حکومت کا خاتمہ ہوا تھا اور سیاسی کھلے پن کے نئے عہد کی امید جاگی تھی ۔ مبارک کو ڈکٹیٹر سمجھاجاتا تھا ان کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی مرتبہ مصر میں آزادانہ انتخابات ہوئے مگر ان میں منتخب اخوان کے قائد محمد مرسی کو پچھلے سال عوامی مظاہروں کے بعد فوجی جنرل عبدالفتح السیسی نے معزول کردیا تھا بعد میں وہ خود صدر بن گئے تھے۔
مصری حکام نے اس کے بعد سے مرسی اور اخوان کے ہزاروں حامیوں کو جیل میں ڈال رکھا ہے اس کے برعکس مبارک کے زمانے کی شخصیات کو رہا کردیا گیا ہے اور سیاسی آزادیوں پر پابندی لگانے والے نئے قانون لائے جارہے ہیں جن سے کارکنوں میں یہ خوف پیدا ہوگیا ہے کہ پرانی قیادت واپس آرہی ہے ۔ کل جن ممتاز شخصیات کو سزا سنائی گئی ان میں اخوان المسلمون کے نائب جنرل گائیڈ راشد البیومی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر سعد الکتاتنی اور سابق ارکان پارلیمنٹ محمد بلتاجی، صحبی صالح اور عصام اریاں شامل ہیں ۔ جج نے ان پر10ہزار مصری پونڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ مرسی ان افراد میں شامل ہیں جن پر مقدمہ چلایاجارہا ہے ۔ جج نے انہیں سزائیں دی ہے کیونکہ انہوں نے نعرے بازی میں حصہ نہیں لیا تھا۔

26 Brotherhood figures jailed for contempt of court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں