ہند و پاک مذاکرات کے احیاء سے پاکستان مایوس - سرتاج عزیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-03

ہند و پاک مذاکرات کے احیاء سے پاکستان مایوس - سرتاج عزیز

پاکستان نے ہند۔ پاک مذاکرات کے عنقریب احیاء سے مایوسی کا اظہار رکتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہندوستان، مسئلہ کشمیر کی جانب سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوششوں میں اسے دہشت گردی قرار دے رہا ہے ۔ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس پی آئی ڈی ای) کے سالانہ اجلاس کے افتتاح کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے مذاکرات عمل خود ہی معطل کررکھا ہے اور اس کا احیاء اسی کی ذمہ داری ہے ۔ یہاں یہ یاددہانی بے محل نہ ہوگی کہ گزشتہ اگست کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری علیحدگی پسند قائد شبیر شاہ کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کی تھی جو نئی دہلی کو ناگوار گزری ۔ اس واقعہ کے بعد ہندوستان نے معتمد خارجہ سطح باہمی بات چیت معطل کردی تھی ۔ سرتاج عزیز نے یہ بھی کہا کہ ہندستان، بنیادی مسئلہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے بجائے اس جانب سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی کوشش میں حق خود ارادیت کو دہشت گردی پر محمول کررہا ہے ۔انہوں نے تنازعہ حل کرنے میں بین الاقوامی برداری سے تعاون کی درخواست بھی کی ۔ مشیر وزیر اعظم نے بیان جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر 40سال سے جاری2فریقی بات چیت غیر نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے ااور اسی کے پیش نظر پاکستان مسئلہ حل کرنے میں بین الاقوامی تعاون کا خواہاں ہے اور اس میں تیسرے فریق کی شمولیت کو ضروری باور کرتا ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ دوستانہ اور معمول کے مطابق تعلقات کے لئے باہمی احترام، عزت نفس اور برابری(مساوات) کو قربان نہیں کیاجاسکتا ۔ خوشگوار تعلقات کے لئے بات چیت کا انہیں اصولوں پر مبنی ہونا ضروری ہے ۔ ان کے اس ریمارک سے چند روز قبل دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نیپال میں سارک چوٹی اجلاس کے دوسرے دن ایک دوسرے سے گرمجوشانہ مصافحہ کیا تھا جس سے باہمی مذاکرات کے احیاء کی امید جاگ اٹھی تھی ۔

Pakistan not hopeful about resuming talks with India: Sartaj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں