پاک فوجی دھاوے میں چوٹی کے القاعدہ لیڈر ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-07

پاک فوجی دھاوے میں چوٹی کے القاعدہ لیڈر ہلاک

پشاور
پی ٹی آئی
۱ لقاعدہ گلوبل آپریشن کے چیف جو نیویارک سب وے سسٹم پر کئے گئے2009کے سازشی منصوبہ میں امریکہ کو مطلوب ہے وہ پاکستان کے قبائلی علاقہ میں ایک دھاوے کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ سعودی عرب میں پیدا ہوئے عدنان شکری جمعہ کو شناور سک علاقہ میں جو قبایلی ضلع جنوبی وزیرستان میں واقع ہے ہلاک کردیا گیا ۔ ان کے ساتھی اور مقامی تائیدی افراد بھی دھاوے میں مارے گئے ۔ یہ بات ملٹری انٹر سروسس پبلک ریلیشن کے بیان میں بتائی گئی۔ فوج نے بتایا کہ شکری جمعہ القاعدہ قیادت کا اہم ممبر تھا اورگلوبل آپریشن کانگراں بھی تھا۔ دھاوے کے دوران ایک سپاہی بھی مارا گیا ہے جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔ شکری جمعہ ان پانچ افراد میں شامل ہیں جنہیں امریکہ کے شہر نیویارک کے سب وے سسٹم کے نیچے بم رکھنے کی سازش میں قصور وار ٹھہرایا گیا ہے ۔ یہ کارروائی انہوں نے پاکستان کے القاعدہ لیڈر کی ہدایت پر انجام دی تھی ۔ رائٹر کے بموجب پاکستانی ہیلی کاپٹرس گن شپس نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کا صبح کی اولین ساعتوں میں کئے گئے حملوں میں صفایا کردیا اور القاعدہ کے ایک چوٹی کے سرگرم و اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کردیا جو امریکہ کو نیارک سب وے سٹم میں بم حملہ کی سازش میں مطلوب تھا ۔ فوج نے یہ بات بتائی۔
فیڈرل بیورو آف نویسٹی گیشن نے سعودی شہری عدنان الشکری جمعہ 39کو پکڑنے پر5ملین ڈالرس کا انعام کا اعلان کیا تھا جس کے بارے میں یہ قیاس کیاجاتا ہے کہ ایک دور میں وہ القاعدہ خارجی کارروائیوں کا سربراہ تھا۔ شکری جمعہ جو سعودی عرب کا وطنی ہے جس کے پاس کے گیانا کا پاسپورٹ بھی ہے۔ القاعدہ کا انتہائی سینئر ممبر ہے جسے پاکستانی فوج نے ہلاک کیا ہے ۔ ایک انٹلی جنس کی کارروائی میں القاعدہ کے چوٹی کے لیڈر عدنان شکری کو پاکستان کی فوج نے جنوبی وزیرستان میں آج ہلاک کردیا۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے سرحد کے قریب دور دراز علاقہ میں یہ کارروائی کی گئی۔ فوج نے یہ بھی بتایا کہ شکری جمعہ حالیہ عرصہ میں پاکستانی فوجی کارروائیوں کے بعد وہاں سے پڑوسی وزیرستان منتقل ہونے پر مجبور ہوا ۔ یہ علاقہ پاکستان میں طالبان کا کلیدی گڑھ ہے اور جہاں عسکریت پسند ی کا دور دورہ اس وقت تھا جب 15جون کو فوج نے علاقہ کو ایک بڑے حملہ کے بعد حاصل کرلیا۔ توقع کی جاتی ہے کہ فوج کی اس کارروائی کے بعد علاقہ میں القاعدہ کا زور ٹوٹ جائے گا اور کسی حد تک لوگوں کو راحت مل سکتی ہے ۔ پاکستان عسکریت پسندوں کی کارروائی سے کافی پریشان ہے جسے دہشت گردی کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے ۔

Al-Qaeda operative Adnan Shukrijuma killed in Pakistan military raid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں