برطانیہ کا نیا فوجی اڈہ بحرین میں قائم کیا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-07

برطانیہ کا نیا فوجی اڈہ بحرین میں قائم کیا جائے گا

لندن
یو این آئی
عراق اور شام میں سر گرم انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے خلاف لڑائی میں زیادہ مدد کرنے کے ارادے سے برطانیہ خلیجی ملک بحرین میں نیا فوجی اڈہ قائم کرے گا ۔ آئی ایس کے خلاف لڑائی کے لئے قائم کئے گئے اتحاد میں شامل بحرین نے اپنے یہاں نیا برطانوی فوجی اڈہ قائم کرنے سے متعلق معاہدہ کیا ہے ۔بحرین دارالحکومت مناما میں ہونے والی بات چیت کے دوران یہ معاہدہ کیا گیا ۔ معاہدے کے تحت اب برطانیہ کوفو جی آلات و سازو سامان رکھنے کی جگہ مل جائے گیا ور اس کے ساتھ منی سلمان بندرگاہ پر تعینات چارجنگی جہازوں کو مزید مدد بھیجی جاسکے گی ۔ برطانیہ نئے اڈہ کے ذریعہ اب خلیجی ممالک میں زیادہ تعداد میں بڑے بڑے جنگی جہاز بھیج سکے گا ۔ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد نے کہا کہ اس سمجھوتے سے چیالنجنگ ماحول میں علاقائی سیکوریٹی اور استحکام قائم رکھنے کے تئیں ان کے ملک کے ارادے کا پتہ چلتا ہے ۔

UK to establish £15m permanent Mid East military base

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں