عمران خان کی اپیل پر کراچی بند - کاروبار ٹھپ عام زندگی مفلوج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-13

عمران خان کی اپیل پر کراچی بند - کاروبار ٹھپ عام زندگی مفلوج

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور مرکز تجارت ، کراچی، عمران خان کی پارٹی کی ہڑتال کی اپیل پر آج مفلوج ہوکر رہ گیا ۔ یہ احتجاج نوا ز شریف حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا حصہ تھا ۔ شہر کے کئی علاقوں میں آج صبح ہی سے بازار دکانات اور پٹرول پمپس بند رہے ۔ سڑکوں پر صرف چند ہی خانگی اور سرکاری گاڑیاں دیکھی گئیں ۔ سارا شہر عملاًسنسان نظر آرہا تھا ۔ شہر میں38مقامات پر پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور حامیوں نے دھرنے دئیے۔ اہم سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی۔ شہر کے اہم مقامات کلنٹن اور ڈیفنس علاقہ میں منعقدہ دھرنوں میں پارٹی کی خاتون کارکنوں کا غلبہ تھا ۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سال گزشتہ منعقدہ انتخابات میں نواز شریف کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ نے دھاندلیاں کی تھیں۔ عمران خان کا جو آج سہ پہر کراچی پہنچے ، پارٹی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا ۔ عمران خان کے ایک جانب شاہ محمود قریشی اور دوسری جانب شیخ رشید( سینئر پارٹٰ قائدین) تھے۔ عمران خان نے ہڑتال کی ان کی اپیل کی تائید پر کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کیا ور کہا کہ اپنے مطالبات کے لئے پر امن احتجاج کرنا ہر شخص کا جمہوری حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات ایک عدالتی کمیشن کی جانب سے کرائے جانے تک مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے جاری رہین گے ۔ کراچی میں جو متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کا عرصہ دارز سے گڑھ رہا ہے ، تحریک انصاف پارٹی کی طاقت کا آج پہلا مظاہرہ تھا ۔ دو ماہ قبل عمران خان نے مزار قائد اعظم کے قریب ایک زبردست ریالی سے خطاب کیا تھا ۔ صدر ایم کیو ایم الطاف حسین نے کل شام عمران خان کے حق احتجاج کی تائید کی تھی ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں نے ہڑتال کی بڑی حد تک کامیابی کا سہرا الطاف حسین کے سردیا ہے ۔ عمران خان نے بتایا ہے کہ ان کی پارٹی کل13دسبر کو ایک پریس کانفرنس میں ان تمام افراد کو بے نقاب کرے گی جنہوں نے فیصل آباد میں پر امن بند کے خلاف تشد د بھڑکایا تھا۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ’’ صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، مذکورہ تشدد کے پیچھے تھے۔‘‘
موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج عمران خان کے سینکڑوں حامیوں نے حصہ لیا ۔ عمران خان نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت انتخابات میں دھاندلیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرنے میں ناکام رہے تو وہ آئندہ18دسمبر تک سارا پاکستان بند کرادیں گے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ فیصل آباد میں گزشتہ پیر کو احتجاج کے دوران تصادم کے واقعات پیش آئے تھے جس میں ایک شخص ہلاک اور17زخمی ہوگئے تھے ۔
اسلام آباد
پی ٹی آئی، آئی اے این ایس
وزیر اعظم پاکستان نوا ز شریف نے آج ایک ایسے وقت جب کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی لیڈر عمران خان نے شہر بندرگاہ کراچی میں بند منظم کیا ہے ، سارے ملک میں برقی کی شرحوں میں کمی کردی ہے تاکہ عوام کو راحت ملے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمران خان کے مخالف حکومت احتجاجوں کو کمزور کرنے کے لئے نواز شریف نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ شریف نے برقی کی شرحوں میں فی یونٹ 2.32روپے کمی کا اعلان کیا ہے اور آئندہ ماہ پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دیا ۔ انہوں نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’میری حکومت ، کا منشاء ، برقی کی قلت کو ختم کرنا اور برقی کی شرحوں میں کمی کرنا ہے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ان کی حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ گزشتہ دو ماہ میں برقی کی شرحوں میں متواتر دو بار کمی ہوئی ہے اور ان دو مہینوں میں بہ اعتبار مجموعی یہ کمی زائداز15فیصد رہی۔ سمجھاجاتا ہے کہ حکومت، عمران خان کے احتجاجوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے ۔ یہ احتجاج ، گزشتہ وسط اگست سے جاری ہیں اور حکومت پر زور دیاجارہا ہے کہ وہ سال گزشتہ منعقدہ انتخابات میں ہوئیں مبینہ دھاندلیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے ۔

Protest against government: PTI juggernaut shuts down

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں