ملک کے اسمارٹ شہر معاشی سرگرمیوں کے مراکز ہوں - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-30

ملک کے اسمارٹ شہر معاشی سرگرمیوں کے مراکز ہوں - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہاہے کہ ملک کے طول و عرض میں قائم کئے جانے والے مجوزہ’اسمارٹ شہروں‘ کو 21ویں صدی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے معاشی سر گرمیوں کے مراکز ہونا چاہئے اور اس سلسلہ میں منصوبہ سازی میں’’شہروں پر انحصار کرنے والی آبادی‘‘ کومدنظررکھاجانا چاہئے ۔ نریندر مودی نے یہ ریمارکس یہاں’’اسمارٹ سٹی‘‘ مہم پر منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کئے۔ ملک بھر میں ایسے100شہروں کی تعمیر سے متعلق مودی کے پراجکٹ پر آج مشاورت کا آغاز ہوگیا ۔ وزیر اعظم نے وزارت شہری ترقی سے خواہش کی کہ وہ تمام مرکزی و ریاستی شہری ترقی حکام کا ایک ورکشاپ جلد از جلد طلب کرے ۔ اسمارٹ سٹی پہل کا ایک مقصد شہری آبادی کے معیار زندگی میں بہتری پیدا کرنا ہے ۔ اس طرح ملک میں حکمرانی کے مجموعی عمل کو عظیم تر استحکام دیاجاناچاہئے ۔ وزیر اعطم کے دفتر(پی ایم او) سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ شہروں کے لئے معیارات کی شناخت کا تعین کیاجاسکتا ہے ۔ اس مقصد کے تحت شہروں کو معاشی سرگرمیوں کے مراکز ہونا چاہئے ۔ مودی نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ انفراسٹرکچر کے بنیادی تقاضوں ، معیار زندگی اور شہریوں پر مرکوز خدمات کی شناخت کریں ۔ یہ خدمات21 ویں صدی کے شہروں کے لئے لازمی ہوں گی ۔ شہری ترقی سے متعلق قوانین میں اصلاحات کی وکالت کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ’’اسکراپ سے لے کر دولت تک‘ امور پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے یعنی اسکراپ سے متعلق مینجمنٹ اور ضائع شدہ پانی کے متبادل استعمال سے متعلق امور ، اسمارٹ شہروں کی ترقی و تعمیر کا اہم حصہ ہوں گے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اسمارٹ شہروں کے لئے منصوبہ سازی کرتے وقت شہری آبادی کے علاوہ شہروں پر انحصار کرنے والی آبادی کی ضروریات کو بھی ملحوظ رکھیں ۔

PM begins intensive consultations on Smart City initiative

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں