پی ٹی آئی
بنگلور بم دھماکہ کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے مرکز نے آج کہا کہ اس کیس کو این آئی اے کے حوالہ کیاجاسکتا ہے ۔ حکومت کرناٹک سے کہا گیا ہے کہ کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن( سی سی ٹی وی) کی تنصیب کے ذریعہ سیکوریتی بندوبست کو مضبوط بنایاجائے ۔ بنگلورو میں کم شدت کے بم دھماکہ کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پیر کو تمام بڑے شہروں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے ریاستوں سے اپیل کی۔ اپنے دفتر میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ایجنسیوں کے عہدیداروں سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس میٹنگ میں اعلیٰ عہدیدار بشمول نیشنل سیکوریٹی اڈوائزر اجیت ڈوال ، مرکزی معتمد داخلہ انیل گو سوامی ، ڈائرکٹر انٹلی جنس بیورو( آئی بی) آصف ابراہیم نے شرکت کی ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دھماکہ کی تحقیقات کے لئے تحقیقیات کنندے اور دھماکوں کے ماہرین کی ٹیم دہلی اور حیدرآبار سے بنگلورو روانہ ہوچکی ہے اور یہ ٹیم تحقیقات کے لئے ریاستی پولیس کی مدد کرے گی ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کرناٹک اور آسام کی سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔ جہاں این ڈی ایف بی کے دہشت گردوں نے گزشتہ ہفتہ70 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے میڈیا کوبتایا کہ’’ میں تمام ریاستی حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جلد از جلد وہ تمام بڑے شہروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کریں ۔ اسی طرح اگر کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کی موزوں تحقیقات کی جاسکیں ۔ ‘‘اتوار کو بنگلورو کی ایک ہوٹل میں دھماکہ سے ایک خاتون ہلاک اور دیگر3افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب ہماری تحقیقاتی ایجنسیاں اطلاعات اکٹھا کررہی ہیں اورہم حکومت کرناٹک سے راست بات چیت کررہے ہیں ، آئندہ کیا ہوسکتا ہے میں یقین کرتا ہوں کہ اندرون24گھنٹہ تمام اطلاعات اکٹھا کرلی جائیں گی ، اس کے بعد ہم آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے حکومت کرناٹک سے بنگلور جیسے بڑے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کو جلد از جلد نصب کرے ۔ اگر ان کیمروں کو نصب کرنے میں ریاستی حکومت کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ہم سے مدد کے لئے کہئے ہم انہیں مدد فراہم کرنے تیار ہیں ۔ اس سلسلہ میں کرناٹک سے تعلق رکھنے والے دو سینئر وزراء وزیر کیمیکل وفر ٹیلائزراننت کمار اور وزیر قانون و انصاف سدانند گوڑا مقام حادثہ کے دورہ کرنے کے بعد ان سے ملاقات کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات سے راجناتھ سنگھ کو واقف کروایا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم تمام اطلاعات حاصل کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے ، اس وقت ریاستی اور مرکزی انٹلی جنس ایجنسیاں تحقیقات کے لئے سرگرم رول ادا کررہی ہیں اور ان کے مشورہ سے ہم حتمی فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کررہی ہیں ، اگر ضرورت ہو تو اس کیس کو نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) کے حوالہ کیاجائے گا۔ اس حملہ پر اظہار خیال کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت میں اس حملہ کے پیچھے کیا وجوہات تھیں یا کون سی دہشت گرد تنظیم اس کے پیچھے ہے، بتا نہیں سکتا۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کیرن رجی جو نے کہا کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا، انہوں نے کہا کہ تحقیقات کنندہ تمام زاویوں سے اس کی تحقیقات کررہے ہیں اور اس کے دھماکہ کے پیچھے کار فرما افراد کی تلاش کی جارہی ہے ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ اس دھماکہ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے تب انہوں نے کہا چونکہ تحقیقات جاری ہے اس لئے اس پر کچھ کہنا قبل از وقتہوگا ۔ یو این آئی کے بموجب کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کی پولیس نے چرچ اسٹریٹ دھماکہ کی جانچ تیز کردی ہے ۔ پولیس کمشنر ایم این ریڈی نے آج یہاں بتایا کہ پولیس نے معاملہ کی جانچ تیزی کرنے آئے کوکونٹ گرو شراب خانہ اور رسٹورنٹ کے آس پاس کے علاقہ میں واقع اداروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی تنقیح کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی بین الاقوامی تنظیم کا ہاتھ ہوسکتا ہے اور افسران مختلف زاویوں سے معاملہ کی تفتیش کررہے ہیں۔ ریڈی نے کہا کہ ہمارے پاس کئی سراغ ہیں لیکن ابھی ہم ان کا انکشاف نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کے گیٹ پر کیمرے لگے ہوئے نہیں تھے لیکن چرچ اسٹریٹ پر لگے دیگر کیمروں کی فلمیں پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی ہیں ۔
Bengaluru blast: Install CCTVs in all mega cities, says Rajnath Singh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں