تشکیل حکومت میں رول ادا کرنے عمر عبداللہ کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-25

تشکیل حکومت میں رول ادا کرنے عمر عبداللہ کا اشارہ

جموں
پی ٹی آئی
چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج گورنر این این ووہرا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ گورنر نے ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ان سے متبادل انتظامات تک انہیں عہدہ پر برقرار رہنے کی خواہش کی ۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج گورنر این این ووہرا سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ پیش کردیا جسے گورنر نے قبول کرلیا۔ ترجمان نے کہا کہ عمر عبداللہ نے بطور چیف منسٹر جنوری2009ء سے ریاست میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ عمر عبداللہ نے اشارہ دیا کہ ان کی پارٹی نیشنل کانفرنس تشکیل حکومت میں اپنا رول ادا کرسکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت قائم ہوتی ہے تو ان کی پارٹی انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنائے گی۔ یواین آئی کے بموجب اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری پی ڈی پی اور بی جے پی پر عائد ہوتی ہے ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کردیا۔ ہم حکومت سازی کے سلسلے میں پشرفت کو خاموشی سے دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کو اقتدار یا اقتدار سے باہر رکھنے میں نیشنل کانفرنس کا کوئی رول نہیں ہے ۔ عبداللہ نے استعفیٰ پیش کرنے کا اشارہ کل ٹوئیٹ کرکے دی اتھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جوں ہی میں کل گورنر سے ملوں گا تو میرے بائیو ڈاٹا میں تبدیلی آجائے گی ۔ عمر عبداللہ نے آج اپ نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ چھ سال قبل میں جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے لئے چل پڑا تھا اور اب میں اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے لئے چل پڑا ہوں ۔ استعفیٰ پیش کرنے کے بعد انہوں نے اپنا ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ مہرا بائیو ڈاٹا تبدیل ہوگیا ہے ، عمر نے اپنے ٹوئیٹر کھاتے کے پروفائل میں تبدیلی لائی ہے ۔ انہوں نے اپنا تعارف اس طرح تبدل کیا ہے، عمر عبداللہ، سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر ، ممبر اسمبلی بیروہبڈگام( گیٹ وے ٹو گلمرگ) قابل ذکر ہے کہ اس اسمبلی انتخابات میں عمر عبداللہ کی جماعت نیشنل کانفرنس کو صرف15نشستیں حاصل ہوئی ہیں ، جب کہ اس سے13نشستوں کا نقصان ہوا ہے ۔ تاہم پارٹی کا دعویٰ ہے کہ دو آزاد امیدوار بھی پارٹی کے ہی کھاتے میں ہیں جو پارٹی کی حمایت کی بدلت میدان مار گئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں