دہلی سمیت پورے شمالی ہند میں سرد لہر جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-25

دہلی سمیت پورے شمالی ہند میں سرد لہر جاری

نئی دہلی
یو این آئی
راجدھانی دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں سرد لہر آج بھی جاری رہی اور یہاں کم از کم درجہ حرارت میں تین ڈگری گراوٹ درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری کم پانچ ڈگری سلسیس درج کیا گیا ۔ اس دوران دھند چائے رہنے سویزولٹی50میٹر رہ گئی ہے ۔ اندرا گاندھی ہوائی اڈے میں کم دوری تک دکھائی دینے کی وجہ کئی پروازوں میں تاخیر ہوگئی۔ اس کے علاوہ ٹرینوں کے آپریشن میں بھی تاخیر ہوئی ۔ اتر پردیش کے بیشتر علاقوں میں رات بھر دھند چھائی رہی اور پورے دن برفیلی ہوائیں لوگوں کو رضائی میں چھپے رہنے پر مجبور کرتی رہیں۔ گزشتہ24گھنٹے میں مظفر نگر ریاست کا سب سے سرد مقام رہا جہاں کم ازکم درجہ حرارت2.4ڈگری سلسیس درج کیا گیا ۔ اس دوران لکھنو میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری کم2.5ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ اگرچہ دھوپ کھلنے سے دن کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ کیا گیا اور یہ18.5ڈگری تک پہنچ گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے4 8گھنٹے کے دوران ریاست کے کئی علاقوں میں گہری دھند اور سردی میں اضافے کے آثار ہیں ۔ اس درمیان گزشتہ24گھنٹے میں ریاست کے مختلف مقامات پر سردی اور کہرے کی وجہ سے حادثوں میں کم سے کم21لوکوں کی موت ہوگئی ۔ دوسری طرف وادی کشمیر میں کچھ دنو ں کی مہلت کے بعد سر د لہر کی حالت پھر سے لوٹ آئی ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایاکہ اگلے24گھنٹے موسم خشک رہے گا، جس سے سرد لہر کا قہر بڑھنے کا امکان ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وادی کشمیر کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کے بعد کم از کم درہ حرار ت پھر سے گر جانے سے کڑاکے کی سردی کا سامنا کرنا پڑا ۔ سری نگر میں خشک موسم اور صاف آسمان کی وجہ سے کم از کم درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔ کم از کم درجہ حرارت معمول سے2ڈگری نیچے صفر سے3.8ڈگری کم درج کیا گیا۔
گل مرگ کی دنیا کے مشہور اس کی ریزارٹ اور پہلگام کے سواستھ ریزارٹ میں بھی رات کے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے ۔ پہلگام میں کل کم از کم درجہ حرارت صفر سے16ڈگری نیچے تھا جب کہ آج صفر سے 6.4ڈگری نیچے اور گل مرگ میں صفر سے5.8ڈگری کم رہا ۔ پواڑا میں رات کا درجہ حرارت کل کے صفر سے1.4ڈگری نیچے رہا جب کہ آج یہ صفر سے5.1ڈگری کم درج کیا گیا ۔ ملک کے میدانی علاقے چنڈی گڑھ میں آج موسم کا سب سے ٹھنڈ ا مقام رہا جہاں درجہ حرارت ایک سے تین ڈگری کے درمیان درج کیاگیا ۔ اس درمیان پورا شمال مغربی آج صبح تک دھند کی چادر میں لپٹا رہا اور سرد لہرنے عام زندگی کو متاثر کیا۔ پنجاب اور ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں ریل اور سڑک ٹریفک بری طرح متاثر رہا ۔ امرتسر ، جالندھر ، سمیت کئی مقامات پر ویز ولٹی دو سو میٹر سے بھی کم ہونے سے درجنوں گاڑیوں کی ٹکر ہوئی ، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

Cold wave continues in North India including Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں