یو این آئی
ہندوستان نے آج واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کے مسئلہ پر اس کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے اگرچہ اس کے کٹر حریف اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے آج کہا کہ ہندوستان ایک آزاد خود مختار اور متعین حدود کے ساتھ فلسطینی ریاست کا مضبوط حامی ہے ۔ فلسطین کا مسئلہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کا مرکز رہا ہے ۔ ہندوستان نے ایسی فلسطینی ریاست کی ہمیشہ تائید کی ہے جس کی سرحدیں اسرائیل کے ساتھ پر امن رہیں ۔
No change in India's support to Palestine cause, Govt says
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں