دہلی کے مخالف سکھ فسادات نسل کشی - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-27

دہلی کے مخالف سکھ فسادات نسل کشی - راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی میں1984ء کے مخالف سکھ فسادات کو ایک نسل کشی قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ کئی افراد جنہوں نے اس قتل عام میں کردار ادا کیا تھا انہیں تا حال سزا نہیں دی گئی ہے ۔ ان واقعات میں (مخالف سکھ فسادات) ایسے کئی افراد ہیں جنہیں تا حال سزا نہیں دی گئی ہے ۔ مجھے ہمارے عدلیہ کے نظام پر بھروسہ ہے ۔ اور ان افراد کو یقینی طور پر سزا ملے گی ۔ راجناتھ نے مغربی دہلی کے تلک وہار علاقہ میں فساد متاثرین کو اضافہ شدہ معاوضہ کے چیکس تقسیم کرنے کے بعد آج یہ بات کہی ۔ میں جانتا ہوں کہ تاوقتیکہ ان افراد کو سزا نہ دی جائے متاثرین کو کوئی راحت نہیں ملے گی ۔ میں آپ کو یہ یقین دینا چاہتا ہوں کہ حکومت آپ کے ساتھ ہے ، اور حتی کہ آئندہ برے دنوں میں بھی آپ کے ساتھ رہے گی ۔ مرکزی وزیر نے یہاں ایک تقریب میں فساد متاثرین کے 17لواحقین میں پانچ لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے ۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار کے مطابق اضافہ شدہ معاوضہ2,459افراد کو ایک توثیق کے بعد جلد ہی دیاجائے گا ۔ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے1984کے فسادات کے متاثرین کی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے ایک ریٹائرڈ جج کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ میں آپ کو یقین دینا چاہتا ہوں کہ اس کمیٹی کے توسط سے شکایات ملنے کے بعد حکومت ان کی یکسوئی کرے گی ۔ مرکز نے حال ہی میں1984ء کے فسادات میں ہلاک ہونے والے سکھوں کے لواحقین کو اضافی5لاکھ روپے معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
سنگھ نے کہا کہ وہ اس بات کے خواہاں ہے کہ اس کے لئے وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو کریڈٹ دینے کے خواہاں ہیں۔1984ء کے مخالف سکھ فسادات کو ایک نسل کشی قرار دیتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ یہ فسادات نہیں تھے اس کے بجائے یہ نسل کشی تھی ۔ سینکڑوں بے قصور افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فساد متاثرین کے لواحقین کے درد کا حتی کہ کروڑہا روپے دیتے ہوئے معاوضہ ادا نہیں کیاجاسکتا ۔ اس دوران فسادمتاثرین کے چند لواحقین نے کہا کہ وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ وہ خاطیوں کو معاوضہ کے بجائے سزا دی جائے ۔ میرا درد روپیوں سے کم نہیں ہوسکتا حتی کہ30سال بعد بھی اصل خاطی آزاد گھوم رہے ہیں ۔ 70سالہ امر جیت نے جن کے شوہر ستنام فسادات میں ہلاک ہوگئے تھے مرکزی وزیر سے چیک حاصل کرنے کے بعد یہ بات کہی ۔ ہم حکومت سے کسی چیز کی توقع نہیں کرسکتے ۔ یہ فسادات1984ء میں پیش آئے تھے لیکن تا حال انہیں انصاف نہیں ملا ۔ مجھے روپئے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انصاف کی ضرورت ہے ۔ بکشیش کور نے یہ بات کہی جن کے شوہر بھی فسادات میں ہلاک ہوگئے تھے ۔

1984 Anti-Sikh Riots Were Genocide, Says Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں