ایس بی آئی کی بلا سودی اسکیم سے مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہار لاتعلقی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

ایس بی آئی کی بلا سودی اسکیم سے مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہار لاتعلقی

نئی دہلی
یو این آئی
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بعض اخبارات میں شائع اس خبر کی تردید کی ہے کہ بورڈ کی منظوری سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا بلا سودی بینکنگ کے شیئرز اور بانڈز جاری کررہاہے ۔ بورڈ کی طرف سے یہاں ایک خباری بیان میں ایس بی آئی کی اسکیم سے لا تعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں بینک نے بورڈ سے کوئی مشورہ نہیں کیا ۔ بورڈ کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری محمد عبدالرحیم قریشی نے کہا ہے کہ بورڈ کے علم و اطلاع میں یہ ضرورہے کہ بینک نے اس اسکیم میں ایک شریعہ بورڈ بنایا ہے جس کے رکن مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بنائے گئے ہیں ۔ مگر اس بنیاد پر یہ اعلان کرنا کہ اسے بورڈ کی منظوری حاصل ہے صحیح نہیں ۔ یہ موضوع بورڈ کے دائرہ کار میں نہیں ہے ۔

Muslim panel denies approving SBI Sharia compliant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں